بکرے کا گوشت نہ صرف اعلی معیار کے پروٹین کا ایک بھرپور ذریعہ ہے ، بلکہ یہ بہت سارے وٹامنز اور معدنیات کا ایک بہترین خزانہ بھی ہے ، جس میں آئرن ، زنک اور وٹامن بی 12 بھی شامل ہے۔ اسی وجہ سے ، مٹن کا باقاعدہ استعمال پٹھوں کی نشوونما ، دیکھ بھال اور کارکردگی کو فروغ دے سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ، یہ خون کی کمی کو روکنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
اجزاء
مٹن (ہڈیوں سمیت) 1 کلو
ادرک کا پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
لہسن کا پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
پیاز 3 عدد (باریک کاٹ لیں)
ٹماٹر 3 عدد(چوپ کر لیں)
پسی لال مرچ 2 چائے کے چمچے
پسا دھنیا 1 چائے کا چمچہ
چھوٹی الائچی 4 عدد
لونگ 4 عدد
دار چینی 1 ٹکٹرا
ثابت کالی مرچ 5 عدد
بڑی الائچی 2 عدد
نمک حسب ذائقہ
کوکنگ آئل حسب ضرورت
ہری مرچ چوپ کی ہوئی سجانے کے لئے
ہرا دھنیا چوپ کیا ہو سجانے کے لئے
بنانے کا طریقہ
ایک پین میں کوکنگ آئل گرم کریں۔
اس میں مٹن‘ادرک‘لہسن‘پیاز‘ٹماٹر‘نمک‘لال مرچ پاؤڈر‘دھنیاپاؤڈر‘چھوٹی الائچی‘لونگ‘دار چینی‘ثابت کالی مرچ اور بڑی الائچی ڈال کر پکانے کے لئے رکھ دیں۔
درمیان میں چمچ چلاتے رہیں۔
جب آئل اوپر تیرنے لگے تو پانی ڈال کر گوشت کو گلنے تک پکائیں۔
جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو دھنیا اور ہری مرچ چھڑک کر اتار لیں۔
مزیدار مٹن گریوی تیار ہے۔