755
امریکی شہر لاس ویگاس میں سجے دنیا کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی میلے سی ای ایس میں معروف گیمنگ کمپنی ریزر کی جانب سے بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ سے لیس فیس ماسک متعارف کرا یا گیا۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ دنیا کا سب سے سمارٹ فیس ماسک ہے۔
اس ماسک میں ایک مائیک اور 2 ایئربڈز لگے ہوئے ہیں جو ایئرلوپس کے ساتھ منسلک ہیں جب کہ ماسک میں والیوم کنٹرول، پلے اورپاز کے بٹنز بھی موجود ہوں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ماسک کی این95 سرجیکل ماسک کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے ، تاہم ابھی اس پراڈکٹ کا جائزہ لینا باقی ہے۔
ماسک خود شفاف پلاسٹک کا بنا ہوا ہے ، جس سے لوگوں کو چہرے کے اشاروں پر ہونٹ پڑھنے اور ماسک کو اوپر اٹھانے میں آسانی ہوجاتی ہے۔
ریزر کے مطابق ماسک میں نصب بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ بارہ گھنٹے کے لیے کام کر سکتا ہے، جس کے بعد ماسک کو چارج کرنا پڑے گا۔
بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ سے لیس ریزر کے اس ماسک کی قیمت آٹھ ہزار پاکستانی روپے سے زائد ہو گئی۔
Short URL: https://tinyurl.com/y4vzcch6