پاکستان سے تعلق رکھنے والی دو جڑواں بہنیں ، زارا خان اور زینوبیا خان ، مائیکرو سافٹ پاور پلیٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بن گئیں۔ اس سے بھی زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ دونوں صرف 10 سال کی ہیں جسکی وجہ سے وہ کوئی بھی سرٹیفیکیشن حاصل کرنے والی سب سے کم عمر اور پاور پلیٹ فارم کا سٹیفیکیٹ پاس کرنے والی دنیا کی سب سے کم عمرجڑواں بن گئی ہیں۔
پاور پلیٹ فارم سرٹیفیکیشن ان افراد کے لئے ہے جو مائیکروسافٹ پاور پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے اپنی آرگنائزیشنز کے لئے حل تیار کرنا چاہتے ہیں۔ یہ سافٹ وئیر افراد کو کاروباری عمل کو خود کار بنانے ، اعداد و شمار کے تجزیات انجام دینے اور آرٹیفیشل انٹیلی جینس کو نئے حل تلاش کرنے کے قابل بناتا ہے۔
ٹیکنالوجی انڈسٹری میں پس منظر رکھنےوالے ، ان کے والد نے سافٹ ویئر میں ان کی دلچسپی کو فروغ دیا کیوں کہ وہ کوویڈ19 لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے کام کرنے پر مجبور تھے۔ انہوں نے وہاں سے سافٹ ویئر کے بارے میں سیکھنا شروع کیا اور خود ہی بنیادی پروگرامنگ سیکھی۔ یہاں تک کہ جب ان کی اسکول کی تعلیم دوبارہ شروع ہوئی اس کے بعد بھی انہوں نے پروگرامنگ میں اپنی دلچسپی جاری رکھی اور اپنے فارغ وقت میں ویب سے تجربہ حاصل کرنے والی ایپلیکیشنز کی نقل تیار کرنا شروع کردی اور اپنے والد کے لئے اخراجات کے انتظام کے لئے سافٹ وئیر تیار کیا۔
یہی وہ وقت تھا جب انہوں نے پاور پلیٹ فارم سرٹیفیکیشن کے لئے امتحان دینے کا فیصلہ کیا۔ آن لائن دستیاب میٹریل کا استعمال کرتے ہوئے چھ ماہ کی تیاری کے بعد ، لڑکیوں نے ٹیسٹ دیا اور پاس ہوگئیں ، 8 سال کی عمر تک موبائل آلات یا لیپ ٹاپ تک رسائی نہ ہونے کے باوجود وہ کم عمر ترین پاور پلیٹ فارم سرٹیفائیڈ پروفیشنل بن گئیں۔