News Klic
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کھانا پکانا
  • تاریخی اور سیاحتی مقامات
  • کھیل
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
Top Posts
کون ہے جیف بیزوس ؟ جس کے پاس...
کیا 2022 میں پاکستان دیوالیہ ہوسکتا ہے ؟
کیا 2023 میں ایلون مسک دنیا کے امیر...
بجٹ 2022 میں غریب عوام کے لیے کیا...
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز 2022 ون ڈے سیریز...
نور محل 147 سال گزرنے کے باوجود اپنی...
جاب انٹرویو کے لیے گوگل کی 2022 میں...
جوئے روٹ کم ترین عمر میں 10 ہزار...
پالتو ہرن کی یاد اور 17 ویں صدی...
ہوم سیریز2022 ، پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان
News Klic
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کھانا پکانا
  • تاریخی اور سیاحتی مقامات
  • کھیل
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
صحت

منکی پاکس وائرس،کووڈ 19 سے بھی خطرناک

by Nasir Khaki May 24, 2022
by Nasir Khaki May 24, 2022 0 comment

دنیا ابھی کورونا وائرس سے لڑرہی ہے لیکن ایک اور خطرناک وبا کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ۔

وہ خطرہ ہے ‘منکی پاکس’ کا۔

رپورٹ کے مطابق یہ بیماری اٹلی، سویڈن، اسپین، پرتگال، امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ تک پہنچ چکی ہے۔

وائرس کے اچانک پھیلنے سے ماہرین صحت بھی تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

پاکستان اور جنوبی ایشیا بھی اس کی لپیٹ میں آنا شروع ہوگئے ہیں ۔

منکی پاکس کا تعلق چیچک وائرس کے خاندان سے ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ منکی پوکس ایک نایاب وائرل زونوٹک بیماری ہے۔

اسے پہلی بار 1958 میں تحقیق کے لیے رکھے گئے بندروں میں دیکھا گیا تھا۔

منکی پاکس
اس وائرس کی پہلی بار 1970 میں انسانوں میں تصدیق ہوئی تھی۔

وائرس کی دو اہم اقسام مغربی افریقی منکی پاکس اور وسطی افریقی منکی پاکس ہیں۔

برطانیہ میں پائے جانے والے متاثرہ مریضوں میں سے دو مریضوں نے نائیجیریا کا سفر کیا تھا ۔
اس لیے خدشہ ہے کہ یہ مغربی افریقی اسٹرین ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق منکی پاکس جنگلی جانوروں خصوصاً بندروں، چوہوں اور لنگوروں میں پایا جاتا ہے
منکی پاکس
یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے ۔

یہ اچھوت بیماری ہے جو ایک دوسرے کو چھونے سے بھی ہوجاتی ہے ۔

منکی پاکس کے انفیکشن میں بخار، سر درد، سوجن، کمر درد، پٹھوں میں درد اور عام سستی شامل ہیں۔

بخار کے وقت انتہائی خارش والے پیپ بھرے دانے پیدا ہو سکتے ہیں ۔

جو اکثر چہرے پر شروع ہو کر جسم کے دوسرے حصوں میں پھیل جاتے ہے۔

انفیکشن عام طور پر 14 سے 21 دن تک رہتا ہے۔

منکی پاکس وائرس جلد، آنکھوں، ناک یا منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے۔

۔ یہ کسی متاثرہ جانور کے کاٹنے سے، یا اس کے خون، جسمانی رطوبتوں یا کھال کو چھونے سے پھیل سکتا ہے۔

منکی پاکس کسی متاثرہ جانور کا گوشت کھانے سے بھی ہو سکتا ہے۔

ایک تاثر یہ بھی دیا جارہا ہے کہ یہ بیماری ہم جنس پرستوں کو ہورہی ہے ۔

منکی پاکس کو ابھی تک جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماری کے طور پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔

برطانیہ میں آج تک پائے جانے والے زیادہ تر کیسز ہم جنس پرست یا GAY ہیں۔

منکی پاکس پھیلنے کی صورتحال 2003 میں امریکا میں بھی دیکھی گئی تھی۔

افریقہ سے باہر یہ پہلا کیس تھا۔

نائجیریا میں 2017 کیسز کی بڑی تعداد دیکھی گئی تھی۔

وائرس کے انفیکشن کے زیادہ تر معاملات ہلکے ہوتے ہیں۔

بعض اوقات چکن پاکس کی طرح ہوتے ہیں اور چند ہفتوں میں خود ہی بہتر ہوجاتے ہیں۔

منکی پاکس بعض اوقات زیادہ سنگین ہو سکتا ہے کیونکہ مغربی افریقہ میں منکی پاکس سے موت کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
یہ وائرس 10 میں سے ایک فرد کے لیے جان لیوا ثابت ہوتا ہے اوربچوں پر زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔
پاکستان کے اعلیٰ صحت کے ادارے نے پیر کو وائرس سے متعلق ایک الرٹ جاری کیا۔

ہوائی اڈوں، دیگر داخلی راستوں پر مسافروں کی نگرانی کے لیے ہدایات جاری کر دی گئیں۔

طبی عملے کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ منکی پاکس کے مریضوں کے ارد گرد محتاط رہیں۔

باڈی نے مزید کہا کہ تمام بڑے نجی اور سرکاری اسپتالوں کو آئسولیشن وارڈ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی نے کہا کہ یہ آنے والے دنوں میں ممالک کے لیے مزید رہنمائی اور سفارشات فراہم کرے گا ۔

کس طرح منکی پاکس کے پھیلاؤ کو کم کیا جائے۔

معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ انسان سے انسان میں منتقلی ان لوگوں کے درمیان ہو رہی ہے جو ایک دوسرے کے ذیادہ قریب رہتے ہیں۔

Short URL: https://tinyurl.com/2bvexvrc
Share
0
FacebookTwitterLinkedinWhatsappEmail
Nasir Khaki

previous post
پھل فروش کے بیٹے کی 155 کی رفتار سے بولنگ
next post
ہوم سیریز2022 ، پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

Related Posts

کیا 2030 تک دنیا سے پانی ختم ہوجائے...

May 23, 2022

دارالحکومت کے 5 علاقے سیل ، کوویڈ سے...

March 15, 2021

ایف ڈی اے نے سنگل شاٹ کوویڈ 19...

February 25, 2021

پاکستان بھرمیں کوویڈ 19 ویکسین لگانے کی مہم...

February 3, 2021

حکومت جاپان پولیو ویکسین کی خریداری کیلئے پاکستان...

January 27, 2021

پاکستانی نژاد روسی سائنس دان نے کوویڈ ۔19...

January 24, 2021

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

* By using this form you agree with the storage and handling of your data by this website.

Recent Posts

  • کون ہے جیف بیزوس ؟ جس کے پاس 101 ممالک جتنی دولت ہے

    June 19, 2022
  • کیا 2022 میں پاکستان دیوالیہ ہوسکتا ہے ؟

    June 16, 2022
  • کیا 2023 میں ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن جائیں گے ؟

    June 14, 2022
  • بجٹ 2022 میں غریب عوام کے لیے کیا ہے ؟

    June 12, 2022
  • پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز 2022 ون ڈے سیریز کون ہوگا فاتح ؟

    June 8, 2022
  • نور محل 147 سال گزرنے کے باوجود اپنی پوری آب و تاب میں

    June 7, 2022

Newsletter

Subscribe my Newsletter for new blog posts, tips & new photos. Let's stay updated!

Categories

  • تاریخی اور سیاحتی مقامات (34)
  • ٹیکنالوجی (69)
  • سیاست اور حکومت (2)
  • شخصیت (1)
  • صحت (45)
  • کھانا پکانا (51)
  • کھیل (21)

Subscribe Newsletter

Subscribe my Newsletter for new blog posts, tips & new photos. Let's stay updated!

  • Facebook
  • Twitter

Copyrights © 2021, News Klic. All Rights Reserved