102
بھارتی حکومت نے اپنی سزا پوری کرنے والے22 پاکستانی قیدی کو واپس بھیج دیا ہے۔ قیدیوں کو بارڈر سیکیورٹی فورس کی مدد سے اٹاری واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس لایا گیا۔
جمعہ کو 22 پاکستانی قیدی سرحد کی جوائنٹ چیک پوسٹ پر پاکستانی رینجرز کے حوالے کر دیے گیے، جب گرفتار کیا گیا تو یہ قیدی بغیر کسی سفری دستاویزات کے سرحد پار کر گئے تھے۔
ان کی واپسی کی سہولت کے لیے، دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ان کے لیے ‘ایمرجنسی ٹریول سرٹیفکیٹ’ جاری کیا۔ 22 قیدیوں میں سے 9 ماہی گیر تھے جنہیں اصل میں بھارتی بحریہ نے حراست میں لیا تھا، جبکہ دس کا تعلق امرتسر سینٹرل جیل سے اور تین کا تعلق بھارت کی دیگر جیلوں سے تھا۔
Short URL: https://tinyurl.com/2ngq5444