امریکی ریگولیٹرز نے سنگل شاٹ جانسن اور جانسن کوویڈ 19 ویکسین کو محفوظ اور موثر قرار دیا ہے۔
ممکنہ طور پر کچھ ہی دنوں میں ، یہ امریکہ میں تیسری کوویڈ 19 ویکسین کے طور پر اختیار کرنے کی راہ ہموار کرے گی۔
یہ ویکسین فائزر اور موڈرینا ویکسین کی نسبت قیمت کے اعتبار سے موثر متبادل ثابت ہوگی ، اور اسے فریزر کی بجائے فریج میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔
ٹرائیلز سے معلوم ہواہے کہ یہ ویکسین کویڈ 19 کی سنگین بیماری سے بچاو میں موثر ہے لیکن معتدل کیسز شامل ہونے پر یہ 66 فیصد مؤثر ثابت ہوئی۔
کمپنی نے جون کے آخر تک امریکہ کو 100 ملین خوراکیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ برطانیہ ، یورپی یونین اور کینیڈا نے بھی خوراکوں کا آرڈر دیا ہے اور غریب ممالک کی فراہمی کے لئے کوویکس اسکیم کے ذریعے 500 ملین خوراکوں کا بھی آرڈر دیا گیا ہے۔