کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ پاکستان سپر لیگ 2021 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے میچ کے آخری اوور میں ایک وائیڈ بال پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح دلائی۔
یونائیٹڈ کے لیوس گریگوری کی 49 رنز (ناٹ آؤٹ) نے ٹیم کے لئے فتح کو ممکن بنایا۔ ایلکس ہیلز نے 20 گیندوں پر 29 رن بنا کر جیت میں مدد کی۔
ملتان سلطانز نے اپنی مخالف ٹیم کو 151 رنز کا خاصا مشکل ہدف دیا تھا جسے اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پورا کر لیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سےمحمد رضوان نے 53 گیندوں پر 71 رنز بنا کر شاندار اننگز کھیلی۔
لیکن بولنگ اٹیک جس میں شاہد آفریدی ، کارلوس برتھویٹ نے دو دووکٹیں حاصل کیں ، اور محمد عمر اور خوشدل شاہ ، جنہوں نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، یہ سب اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہدف پورا کرنے سے روکنے میں ناکام رہے۔
دو مرتبہ کےفاتح اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2016 اور 2018 میں پی ایس ایل ایڈیشن جیتا۔ لیکن پی ایس ایل کے پچھلے ایڈیشن میں سب سے آخری نمبر پر رہے۔
وہ جوہان بوتھا کو ہیڈ کوچ کی حیثیت سے سامنےلائے ہیں۔ جنہوں نے مصباح الحق کی جگہ لی ہے اور خوش قسمتی کی امید میں اپنے روسٹر کو بھی تبدیل کردیا ہے۔