اورنج چکن ایک مزیدار ڈش ہے جس کا کھٹا میٹھا ذائقہ یقیناً آپ کا دل جیت لے گا۔ یہ ڈش عام فرائڈ چکن سے ذرا مختلف ہوتی ہے، جسکا کھٹاس بھرا ذائقہ چکن کو ، مختلف ساسز کی آمیزش اور اورنج جوس میں میرینیٹ کر کے حاصل کیا جاتا ہے۔ یہ ڈش ایپیٹائزر کے طور پر بھی کھائی جا سکتی ہے یا پھر مین کورس کے طور پر سرو کرنے کے لیے چاول اور پیٹا بریڈ کے ساتھ پیش کرنا بہترین انتخاب ثابت ہوگا۔
میرینیٹ کرنے کے لیے اجزاء
بون لیس چکن آدھا کلو
سویا ساس تین کھانے کے چمچ
اورنج جوس دوکھانے کے چمچ
مکئی کا آٹا دوکھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ حسب ذائقہ
گریوی کے اجزاء
کوکنگ آئل تین کھانے کے چمچ
اورنج جوس تین چوتھائی کپ
سویا ساس دو کھانے کے چمچ
سرکہ دو کھانے کے چمچ
تیریاکی ساس دو کھانے کے چمچ
چینی دو چائے کے چمچ
مکئی کا آٹا دو کھانے کے چمچ
بنانے کا طریقہ
ایک پیالے میں چکن ڈالیں ، پھراس میں سویا ساس ،اورنج جوس، کارن فلور، نمک اور کالی مرچ شامل کرلیں۔
اب تمام اجزاء کو اچھی طرح سے مکس کرلیں اور میرینیٹ کر کے 30 منٹ کے لیے رکھ دیں۔
گریوی کے لیے ایک پین میں آئل ڈال کر گرم کریں، اب اس میں مصالحہ لگےچکن کے ٹکڑے شامل کریں اور گوشت گل جانے تک بھونیں۔
اب اس میں اورنج جوس ، سویا ساس ، سرکہ ، تیریاکی ساس، چینی اور کارن فلور شامل کریں۔
اب تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں اور دس منٹ تک پکائیں،جب تک کہ گریوی گاڑھی نہ ہوجائے۔
شانداراورنج چکن تیار ہے۔
اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔