فرانسیسی یا اطالوی روٹی سے بنی اور کریم ، مایونیز اور پنیر کے مرکب سے بھری یہ چیزی بریڈ جلد ، آسان اور انتہائی مزیدار ناشتے کے لئے بے مثال ڈش ہے۔ جھٹ پٹ تیار ہونے والی یہ بریڈ پارٹیوں کے لئے بھی آئیڈیل انتخاب ہے۔ تو آج ہم آپکو گھر میں یہ مزیدار ڈش تیار کرنے کی ترکیب بتاتے ہیں۔
اجزاء
فرنچ یا اٹالین بریڈ 2 ثابت ٹکڑے
موزریلا چیز 8 اونس چھوٹے ٹکڑے
چیڈر چیز 1 پاؤنڈ چھوٹے ٹکڑے
ہری پیازکُٹی ہوئی 1 کپ
مایونیز آدھا کپ
کھٹی کریم 2 چائے کے چمچ
لہسن 4 جوے کٹا ہوا
مکھن بغیر نمک کے 1 اسٹک گرم کرکے ہلکا سا نرم کر لیں
بنانے کا طریقہ
ایک بڑے سے باؤل میں موزریلا چیز، چیڈر چیز اور ہری پیاز کو مکس کر لیں۔
مایونیز اور کھٹی کریم کو ایک کپ میں شامل کرکے اچھی طرح سے چمچ چلائیں۔
ایک الگ چھوٹے سے باؤل میں مکھن اور لہسن کو اتنا بلینڈ کر لیں کہ نرم آمیزہ بن جائے۔
مکھن کے اس مکسچر کو چیز، مایونیز اور کریم کے مکسچر میں شامل کر دیں۔
بروئلر کو پہلے سے گرم کر لیں۔
بریڈ کو لمبائی میں کاٹ کر پیس بنا لیں۔ اس طرح کاٹیں کہ براؤن سائیڈ نیچے رہے۔
بریڈ پر چیز کا مکسچر لگا دیں۔
اب بریڈ کو بروئلر کے نیچے تین سے پانچ منٹ رکھیں حتیٰ کہ یہ اچھی طرح براؤن ہو جائے۔
بروئلر سے ہٹا کر پانچ منٹ ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ تھوڑا ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے سلائس میں کاٹ کر پیش کریں۔