وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں پہلی اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (ایس ٹی زیڈ اے) کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔
عامر احمد ہاشمی کو اس اسپیشل ٹیکنالوجی اتھارٹی زونز کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ، اتھارٹی پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے چلنے والے صنعتی انقلاب کے لیے تعاون فراہم کرے گی۔
وزیر اعظم عمران خان خود اس اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے سربراہ ہوں گے۔
وزیر اعظم نے اس موقع پرکہا کہ ایس ٹی زیڈ اے کے ذریعے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں کو کام میں لا کران سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے گا۔
چیئرمین اتھارٹی عامر احمد ہاشمی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی زونز پاکستان کی اعلیٰ ٹیک برآمدات بڑھانے میں بہت مددگارثابت ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی زونز ٹیکنالوجی کی منتقلی اور نئی معاشی اقدار کو فروغ دیںے میں اہم کردار ادا کریں گے، صنعتی گروپوں کی تشکیل آج کی ایک اہم ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ سال 2020 میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کارکردگی بہت نمایاں رہی ہے۔ پاکستان نے اس سال ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت سے سنگ میل عبور کیے ہیں اور کئی نئے منصوبے بھِی شروع کیے گئے ہیں۔
کویڈ 19 جیسی عالمی وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وزارت سائنس و ٹینکالوجی کافی متحرک نظر آئی اور پاکستانی سائنسدانوں نے ملک میں وینٹی لیٹرز کی کمی مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز تیار کر کے ہی پوری کی۔
کرونا وائرس سے بچاو کے لیے ماسک ، سنیٹازیر، حفاظتی کٹس سب کچھ پاکستان میں تیار کیا گیا۔
صحت کے میدان میں ہی سال 2020 میں وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی نے پاکستان میں اپنے ہارٹ سٹنٹس اور ایکسرے مشین بھی بنائی۔ اس کے علاوہ الیٹرانک کے شعبے میں 2 اور 3 پہیوں والی ماحول دوست الیکٹریک بسیں بھی اسی سال متعارف کروائی گئیں۔