پالک پنیر بالعموم برصغیراور بالخصوص بھارت کی مشہور ترین اور مرغوب ڈشز میں سے ایک ہے۔ اس ڈش کو پالک کے پیسٹ میں پنیر ملا کر بنایا جاتا ہے اور پنیر کو ابال کر پھر مصالحہ جات میں ملایا جاتا ہے۔ اس مزیدارڈش کو زیادہ تر گرم گرم روٹی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
اجزاء
پالک 1 کلو
پانی آدھا لیٹر
پنیر250 گرام
کوکنگ آئل 3 کھانے کے چمچ
مکھن 3 کھانے کے چمچ
پیاز 2 عدد باریک کٹی ہوئی
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ1 کھانے کا چمچ
دھنیا پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
پسا ہوا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
چکن پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
بنانے کا طریقہ
ایک پتیلی میں پانی کو گرم کریں، اب اس میں پالک شامل کرکے گلنے تک پکائیں۔
پھر پالک کو چھان کر ایک بلینڈر میں ڈالیں اور پیس لیں۔ پالک کا پیسٹ تیار ہے۔
اب ایک پتیلے میں تیل گرم کریں اس میں مکھن ڈالیں، پھر پیاز شامل کریں اور نرم ہونے تک پکائیں۔
اب اس میں پالک کا پیسٹ شامل کرکے پکائیں اور نمک، پسی ہوئی لال مرچ، پسا ہوا دھنیا، کالی مرچ، سفید مرچ، اور چکن پاؤڈر ڈال کر چمچ کی مدد سے مکس کریں اور دس منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں۔
اب ایک فرائنگ پین میں تیل ڈالیں، اس میں پنیر کے کٹے ہوئے ٹکڑوں کو ڈالیں اور روسٹ کریں۔
اب پنیر کو پالک میں شامل کرکے مکس کریں۔
مزے دار پالک پنیر تیار ہے۔
کریم اور پنیر کے ٹکڑوں سے گارنش کریں اور روٹی کے ساتھ پیش کریں.