خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا ہے کہ ایپل ایک بار پھر سنجیدگی سے کار بناتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ ایپل 2024 تک مسافر گاڑی کی تیاری کے ساتھ ساتھ خود کا ڈرائیونگ سسٹم اور “بریک تھرو بیٹری ٹیکنالوجی” متعارف کروا رہا ہے۔
یہ رپورٹ مبہم معلوم ہوتی ہےکہ یہ سب کیسے ہو گا – یہ واضح نہیں ہے کہ یہ تمام ٹیکنالوجی پہلی مسافر گاڑی میں متعارف کرائی جا رہی ہے جو ایپل بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ لیکن اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایپل گاڑی بنانے کے منصوبوں کو بند کرنے کے بعد ، گاڑیوں کی تیاری پر دوبارہ سے غور کر رہی ہے۔
پہلے بھی 2015 میں ایپل کی جانب سے کاربنانے کی اطلاعات گردش کرتی رہی ہیں۔ لیکن 2016 میں ، اس پروجیکٹ کو نمایاں طور پر کم کردیا گیا تھا اور گذشتہ سال ہی ایپل کی کار ٹیم سے لگ بھگ 200 افراد کو نوکری سے فارغ کیا گیا تھا۔
روئٹرز کے مطابق ، اس گاڑی میں نئی ٹیکنالوجی استعمال ہوگی جو بیٹریوں کو “بنیادی طور پر” سستی بناسکتی ہے اور گاڑی کی رینج کو بڑھا سکتی ہے۔ روئٹرز کے ایک ذرائع کے مطابق ، ان بیٹریوں میں ایک ’مونوسیل‘ ڈیزائن شامل ہو گی جسکی وجہ سے گاڑیوں کو ایک مخصوص جگہ میں زیادہ توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ملے گی۔
بیٹریاں ایک طرف ، توقع کی جارہی ہے کہ ایپل گاڑی کے آس پاس سڑک کو دیکھنے کے لیے تھری ڈی لی ڈار ٹیکنالوجی کا استعمال کرےگی۔ اس وقت ، یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ایپل اپنی گاڑی میں استعمال ہونے والے اس ورژن کی ٹیکنالوجی کیلئے تیسری پارٹی کے ساتھ پارٹنرشپ کرے گی یا نہیں۔ جیسا کہ آئی فون 12 پرو کے ساتھ دیکھا گیا ہے ، کمپنی واضح طور پر اس ٹیکنالوجی پر فعال طور پر کام کر رہی ہے۔