دو ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے والے فون کے گرنے کی ریکارڈنگ ہونے کے ساتھ ساتھ آئی فون نہ صرف محفوظ رہا بلکہ اس کا سارا ڈیٹا بھی ریکوور ہو گیا۔
کبھی کبھی ٹیکنالوجی ہمیں حیران کردیتی ہے۔ مثال کے طور پر ، آپ کی جیب سے باہر گرنے اور زمین سے ٹکرانے کے نتیجے میں کبھی کبھی آپکے فون کا تباہ کن نقصان ہوسکتا ہے ، خواہ بلندی کتنی کم ہو۔ لیکن اسکے ساتھ ساتھ ، ہم نےموبائل فونز کی اونچائیوں سے گرنے یا مہینوں تک پانی کے اندر رہنے کے بعد بھی بچ جانے کی خبریں سنی ہوں گی۔
حال ہی میں برازیل سے تعلق رکھنے والے ڈاکو مینٹری میکر گالیٹو کے ہاتھ سے انکا آئی فون 6 ایس ان کے ہاتھ سے تب گرا جب وہ کئی ہزار فٹ کی بلندی سے ویڈیوز بنا رہے تھے۔
آئی فون گرنے کے بعد نہ صرف محفوظ رہا ، بلکہ یہ اپنے آپ کو برقرار رکھنے میں بھی کامیاب رہا اور پورے وقت میں مسلسل ریکارڈنگ کرتا رہا۔ گالیٹو نے سوچا کہ وہ ایک موقع لیں گے اور اپنے فون کی بازیافت کرنے کی کوشش ضرور کریں گے اور حیران کن طور پر ، فائنڈ مائی ایپ نے دکھایا کہ فون ابھی ساحل کے وسط میں موجود ہے۔
گالیٹو جب اس مقام پر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ وہاں ان کا گمشدہ آئی فون بالکل ٹھیک حالت میں موجود تھا اور آن بھی تھا۔