فوری سیٹنگز میں معمولی سی تبدیلی کے بعد ایک بہتر نظر آنے والی ہوم اسکرین ، ڈو ناٹ ڈسٹرب ، لمبا بیٹری ٹائم اور زیادہ قابل اعتماد ان لاک کا حصول با آسانی ممکن ہے۔
ایپل کے آئی فون 12 کا سارا لائن اپ ہی بہت زبردست ہے۔ آئی فون 12 منی ہو ، جو اپنے وزن سے کے اعتبار سے آئیڈیل ہے یا ہو آئی فون 12 اور 12 پرو ، جن میں کچھ چیزوں پر آپکو سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے یا پھر آئی فون 12 پرو میکس جو اپنے شاندار کیمرہ اور بیٹری کی بدولت من کو بھاتا ہے اس ماڈل سمیت آئی فون کے ہر ماڈل میں کچھ ایسے فیچرضرور ہیں جنہیں صارفین بہت پسند کرتے ہیں۔
چھٹیوں کے اس موسم میں یہ آپکو بطور تحفہ مل رہا ہے یا آپ خود سےکسی کو تحفہ دے رہے ہیں ، آپ کو یقیناً اس سے محبت ہوجائےگی۔
تو چلیے ہم آپ کو کچھ ایسے اقدامات بتاتے ہیں جو آپ کے نئے آئی فون 12 کو مزید بہتر بنادیں گے۔
آپکے پاس 5جی کوریج نہیں ہے یا آپ نہیں چاہتےتو اسے بند کر دیں۔
آپکے 5جی کنکشن پر کتنا ڈیٹا استعمال ہوتا ہے اس کو ٹھیک ٹیون کرلیں۔
آئی ایس او 14 نے آنے والی کال الرٹ کو تبدیل کردیا – اسے واپس تبدیل کرلیں۔
اپنی لاک اسکرین پر مکمل نوٹیفیکیشن دکھائیں۔
اگر آپ کچھ دیر کے لیے کیمرہ کےفیچر کو بند کرنا چاہتے ہیں تو کر لیں۔
ہوم اسکرین ایپ کی بے ترتیبی سے بچائیں۔
ڈو ناٹ ڈسٹرب کو آن کر لیں۔
اسکرین کے ٹیکسٹ کو پڑھنے میں آسان بنا لیں۔
چہرے کی شناخت میں ایک متبادل شکل شامل کرلیں۔
بیٹری کو لمبا چلانے کیلئے آٹو برائٹنس کو غیر فعال کرلیں۔