News Klic
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کھانا پکانا
  • تاریخی اور سیاحتی مقامات
  • کھیل
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
Top Posts
کون ہے جیف بیزوس ؟ جس کے پاس...
کیا 2022 میں پاکستان دیوالیہ ہوسکتا ہے ؟
کیا 2023 میں ایلون مسک دنیا کے امیر...
بجٹ 2022 میں غریب عوام کے لیے کیا...
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز 2022 ون ڈے سیریز...
نور محل 147 سال گزرنے کے باوجود اپنی...
جاب انٹرویو کے لیے گوگل کی 2022 میں...
جوئے روٹ کم ترین عمر میں 10 ہزار...
پالتو ہرن کی یاد اور 17 ویں صدی...
ہوم سیریز2022 ، پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان
News Klic
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کھانا پکانا
  • تاریخی اور سیاحتی مقامات
  • کھیل
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
کھیل

پھل فروش کے بیٹے کی 155 کی رفتار سے بولنگ

by Nasir Khaki May 23, 2022
by Nasir Khaki May 23, 2022 0 comment

کیا راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا ریکارڈ ٹوٹنے والا ہے ؟ جو بڑے آرام سے 155 کی رفتار سے بولنگ کرجاتے تھے
کیا اب راولپنڈی ایکسپریس کی جگہ کشمیر ایکسپریس پٹڑی پر دوڑئے گی ؟ جو 155 سے ذیادہ رفتار سے
بولنگ کرئے گی

ذرا تصور کیجیے کہ ایک متوسط طبقے کا نوجوان گلی کوچوں سے کھلیتا ہوا ڈیڑھ ارب کی آبادی والے ملک کی قومی ٹیم کا حصہ بن جائے تو آپ اس کو کیا کہیں گے ؟

کہانی ، خواب یا حقیقت ؟ تو شاید بہت سے لوگ اس کو کہانی سمجھیں ۔

تو آئیں آپ کو سناتے ہیں حقیقت پر مبنی ایک سچی کہانی جو کشمیر کے ایک 22 سالہ نوجوان کی ہے ۔

155

آئی پی ایل 2022 کے اس ٹورنامنٹ میں شاید ہی کوئی عمران ملک کو جانتا

لیکن اس وقت وہ پورے بھارت کی آنکھ کا تارا بنے ہوئے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ عمران ملک کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی ٹی 20 سیریز میں انڈین سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

عمران ملک کو انڈیا کا ’تیز ترین بولر‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ وہ 155 کی رفتار سے بولنگ کرتے نظر آرہے ہیں ۔

انہوں نے پورے آئی پی ایل میں اپنی رفتار سے کرکٹ مبصرین کو حیرت میں ڈال دیا ۔
وہ اس وقت 14 میچوں میں 22 وکٹس لے چکے ہیں ۔

ان کی بہترین بولنگ میں ایک میچ میں 5 وکٹیں بھی شامل ہیں ۔

نیٹ میں انھوں نے آسٹریلیا کے نامور بیٹسمین ڈیوڈ وارنر، انگلینڈ کے جانی بیرسٹو اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن جیسے کھلاڑیوں کو اپنی رفتار سے ناکوں چنے چبوا دیے۔

عمران ملک نے رواں سیزن کی ٹاپ ٹیم گجرات ٹائٹنز کے خلاف پانچ وکٹیں لیں۔

ان کی برق رفتار بولنگ نے پورے آئی پی ایل میں بڑے بڑے بلے بازوں کو پریشان کیے ہوا ہے ۔
عمران ملک اپنی تیز رفتاری کے لیے سوشل میڈیا پر پورے سیزن مباحثے کا حصہ رہے ۔

اب کرکٹ کے اکژ حلقوں میں کہا جارہا ہے کہ عمران ملک ابھی صرف 22 سال کے ہیں وہ دنیا کے تیز ترین بولر بن سکتے ہیں۔

جموں کشمیر میں گجرنگر عمران کا آبائی قصبہ ہے۔

ان کے والد عبدالرشید کشمیر کے عام پھل فروش ہیں۔ مگر انہوں نے عمران کے خواب پورے کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔

عمران کی انڈین ٹیم میں شمولیت پر ان کے والد نے پورے ملک کا شکریہ ادا کیا۔

155

عمران کی والدہ اور دو بڑی بہنوں نے بھی ان کی حوصلہ افزائی کی۔

ایک زمانے میں عمران ملک بالی وڈ کے مسٹر پرفکشنسٹ عامر خان کی فلم گجنی کے طرح بال کٹوائے تھے۔

انھیں لوگ ’گجنی‘ کہنے لگے تھے اور کہتے تھے کہ ’بڑے چھکے مارتا ہے گجنی‘ اور ’بہت تیز گیند پھینکتا ہے گجنی۔‘

ٹینس بال سے اپنی رفتار کے لیے مشہور تھے لیکن 17 سال کی عمر میں پہلی بار انھوں نے کرکٹ کی اصل گیند سے اپنے ہنر کا مظاہرہ کرنا شروع کیا۔

جموں کشمیر کے سابق بولر رام دیال نے ان کی تربیت کی جبکہ انڈین کرکٹر عرفان پٹھان نے نیٹ پریکٹس کے بولر کے طور پر ٹیم میں رکھنے کی سفارش کی۔

سابق انڈین آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے عمران کے کریئر میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔

جموں کشمیر رنجی ٹرافی میں عرفان پٹھان نے عمران ملک کو ڈھونڈا ۔

عمران ملک اپنی تیز رفتاری کے لیے سوشل میڈیا پر پورے سیزن مباحثے کا حصہ رہے ۔

سابق کرکٹرز اور فاسٹ بولرز بھی اُن کی رفتار کے گرویدہ نظر آ رہے ہیں۔

اپنے زمانے کے ویسٹ انڈیز کے تیز بولر اور کمنٹیٹر ایان بشپ نے عمران ملک کو ’ریئل ڈیل‘ کہا ہے۔
اب انھیں انڈین ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر موقع فراہم کیا ہے تو ان کے مداح اور فاسٹ بالنگ کے پُرستاروں کے ان کے دھوم مچانے کا انتظار کررہے ہیں۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر بریٹ لی نے اس نوجوان کھلاڑی کی بہت تعریف کی اور ایک ٹویٹ میں لکھا: ’میں اس نوجوان سے بہت ہی زیادہ متاثر ہوا ہوں۔‘

ڈیل سٹین سے پوچھا گیا کہ آپ کا انسپریشن کون ہے تو انھوں نے عمران ملک کا نام لیا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ بابر اعظم اور عمران ملک کا سامنا کب ہوتا ہے ؟

Short URL: https://tinyurl.com/y44quplg
Share
0
FacebookTwitterLinkedinWhatsappEmail
Nasir Khaki

previous post
کیا 2030 تک دنیا سے پانی ختم ہوجائے گا ؟
next post
منکی پاکس وائرس،کووڈ 19 سے بھی خطرناک

Related Posts

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز 2022 ون ڈے سیریز...

June 8, 2022

جوئے روٹ کم ترین عمر میں 10 ہزار...

June 6, 2022

ہوم سیریز2022 ، پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

May 24, 2022

گاما کون تھا ؟ اور اس کو گوگل...

May 22, 2022

ویرات کوہلی کے کیرئیر پر سوالیہ نشان آئی...

May 22, 2022

پاکستان نے بابر اعظم کی سنچری کے بعد...

April 3, 2021

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

* By using this form you agree with the storage and handling of your data by this website.

Recent Posts

  • کون ہے جیف بیزوس ؟ جس کے پاس 101 ممالک جتنی دولت ہے

    June 19, 2022
  • کیا 2022 میں پاکستان دیوالیہ ہوسکتا ہے ؟

    June 16, 2022
  • کیا 2023 میں ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن جائیں گے ؟

    June 14, 2022
  • بجٹ 2022 میں غریب عوام کے لیے کیا ہے ؟

    June 12, 2022
  • پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز 2022 ون ڈے سیریز کون ہوگا فاتح ؟

    June 8, 2022
  • نور محل 147 سال گزرنے کے باوجود اپنی پوری آب و تاب میں

    June 7, 2022

Newsletter

Subscribe my Newsletter for new blog posts, tips & new photos. Let's stay updated!

Categories

  • تاریخی اور سیاحتی مقامات (34)
  • ٹیکنالوجی (69)
  • سیاست اور حکومت (2)
  • شخصیت (1)
  • صحت (45)
  • کھانا پکانا (51)
  • کھیل (21)

Subscribe Newsletter

Subscribe my Newsletter for new blog posts, tips & new photos. Let's stay updated!

  • Facebook
  • Twitter

Copyrights © 2021, News Klic. All Rights Reserved