کڑاہی دراصل ایک موٹا ، سرکلر ، اور گہرا کھانا پکانے والا برتن ہے۔ جو ڈھابوں پر عام استعمال ہوتا ہے۔ چکن کڑاہی کی وہ قسم جو آپکو ڈھابوں (اسٹریٹ ریسٹورانٹس) پر آپ کو ملتی ہے اسے ڈھابہ چکن کڑاہی کہتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت میں یہ ڈش کافی مقبول ہے۔ آپ ہماری اس ترکیب سے ڈھابے جیسی کڑاہی با آسانی گھر پر بھی بنا سکتے ہیں۔
اجزاء
چکن ایک کلو
کوکنگ آئل 1 کپ
پیاز 1 عدد باریک کاٹ لیں
ٹماٹر 2 عدد باریک کاٹ لیں
لہسن ادرک پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
نمک1 چائے کا چمچ
سرخ مرچ 1 چائے کا چمچ
بھنا کٹا دھنیا آدھاکھانے کا چمچ
بھنا کٹا زیرہ آدھا کھانے کا چمچ
لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ
ادرک لمبی باریک کٹی ہوئی دو چمچ
کٹی کالی مرچ 1 چائے کاچمچ
ہرا دھنیا سجانےکیلئے
بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے آئل گرم کرکے پیاز کو براون کرلیں۔
پھر اس میں چکن شامل کر بھونیں۔
جب چکن کا رنگ ہلکا سنہرا ہوجائے پھر ادرک لہسن شامل کریں۔
ہلکا بھون کر باریک کٹے ٹماٹر ڈال کر اتنا بھونیں کے ٹماٹر گل جائے اور چھلکا نظر نہ آئے
اب نمک ، لال مرچ ڈال کر دھنیا اور زیرہ ، ادرک اور کالی مرچ شامل کرکے آخر میں لیموں کا رس ڈال کر دم پر دس منٹ کے لیےڈھک کر چھوڑ دیں۔
سرونگ ڈش میں نکالنے سے پہلے ہرا دھنیا ڈال دیں۔
مزیدارڈھابہ چکن کڑاہی تیار ہے۔