یہ مقبول ترین ڈش زیادہ تر شمال جنوبی بھارت، پاکستان اور ترکی کے کھانوں میں عام طور شامل کی جاتی ہے. مٹن پلاؤ اپنی پسند کے گوشت کو سیلا یا باسمتی چاول میں ڈال کر بنایا جاتا ہے. پلاؤ شادیوں، فیملی دعوتوں، دوپہر یا رات کے کھانوں میں شامی کباب، رائتہ اور سلاد کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
اجزاء
مٹن ½ کلو
چاول ½ کلو (30 منٹ کے لئےبھگو لیں)
پیاز 4 چمچ (تلی ہوئی)
ادرک کا پیسٹ 2 چمچ
لہسن کا پیسٹ 2 چمچ
دہی 2 چمچ
کوکنگ آئل 1/3 کپ
کیوڑا 1 چمچ
زعفران کچھ قطرے
نمک حسب ذائقہ
سیاہ زیرہ 1 چمچ
تیز پات 1 عدد
دار چینی 1 ٹکڑا
کالی مرچ 10عدد
بنانے کا طریقہ
ایک بڑے پین میں مٹن ، 8 گلاس پانی ، نمک ، ادرک پیسٹ اور لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور اسے ابال کر یخنی بنا لیں۔
جب مٹن گل جائے اور پانی 4 گلاس ہو جائے تو چولہے کو بند کردیں۔
اب اس میں سے یخنی الگ کر لیں۔
دوسرے پین میں تیل ڈالیں جب تیل گرم ہوجائے تو اس میں ادرک کا پیسٹ ، لہسن کا پیسٹ ، سارا مصالحہ ، نمک ، دہی اور تلی پیاز ہلکا براون ہونے تک تمام اجزا کو بھونیں۔
اب اس میں مٹن شامل کر کے اچھی طرح بھونیں۔
پھر نکالی ہوِئی یخنی شامل کریں اور چاول شامل تیز آنچ پر 5 منٹ تک پکائیں۔
جب پانی خشک ہو جائے تو پین کو ڈھک کر دم لگا دیں۔
مزیدار مٹن پلاو تیار ہے۔
اس کو رائتے اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔