مغلا ئی کھانے ، کھانوں کے ان اقسام پر مشتمل ہیں جو وسطی ہندوستان میں مغلیہ سلطنت کے حکمرانوں اور ان کے عہد حکومت میں رائج ہوئے۔ مغلا ئی پکوانوں کے ذائقے پھیکے اور تیکھے ہر طرح کے ہوتے ہیں، نیز ہر پکوان کی ایک امتیازی خوشبو ہوتی ہے اور مصالحے بھی مختلف ہوتے ہیں۔ آج ہم آپکو مزیدارمغلا ئی پلاﺅ کی ترکیب بتاتے ہیں۔
اجزاء
چکن 300 گرام(کیوبز میں کاٹ لیں)
چاول 2 کپ (بھگولیں)
ٹماٹر1 عدد (باریک کاٹ لیں)
پیاز 1 عدد (باریک کاٹ لیں)
ہری مرچ 4 سے5 عدد (کاٹ لیں)
آلو بخارہ 7 دانے
لال مرچ کٹی ہوئی 1 کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
کوکنگ آئل 1/4 کپ
ادرک،لہسن کا پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ حسب ضرورت
بنانے کا طریقہ
کوکنگ آئل میں پیاز تھوڑا سا براون کرکے اس میں ادرک،لہسن پیسٹ شامل کردیں تین سے چار منٹ پکانے کے بعد گرم مصالحہ شامل کردیں۔
چار سے پانچ منٹ پکائیں پھر ٹماٹر ، مرچ اور مصالحے شامل کریں چکن شامل کرکے اس کو اچھی طرح سے بھون لیں۔
دس منٹ تک بھوننے کے بعد اس میں ڈیڑھ گلاس پانی ڈال دیں پانی ابلنے لگ جائے تو اس میں بھیگے ہوئے چاول شامل کردیں۔
چاول سارا پانی جذب کرلیں تو اس کو اچھی طرح مکس کرلیں اور ڈھک کر دم پر لگا دیں۔
اب اسے اتار کر اچھے سے ہلا لیں اور سرونگ ڈش میں نکال لیں۔
مزیدار مغلائی چکن پلاﺅ تیار ہے۔