News Klic
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کھانا پکانا
  • تاریخی اور سیاحتی مقامات
  • کھیل
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
Top Posts
کون ہے جیف بیزوس ؟ جس کے پاس...
کیا 2022 میں پاکستان دیوالیہ ہوسکتا ہے ؟
کیا 2023 میں ایلون مسک دنیا کے امیر...
بجٹ 2022 میں غریب عوام کے لیے کیا...
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز 2022 ون ڈے سیریز...
نور محل 147 سال گزرنے کے باوجود اپنی...
جاب انٹرویو کے لیے گوگل کی 2022 میں...
جوئے روٹ کم ترین عمر میں 10 ہزار...
پالتو ہرن کی یاد اور 17 ویں صدی...
ہوم سیریز2022 ، پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان
News Klic
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کھانا پکانا
  • تاریخی اور سیاحتی مقامات
  • کھیل
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
ٹیکنالوجی

فیس بک اور ٹویٹر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاوئنٹس پر پابندی عائد کردی۔

by Qadeer January 7, 2021
by Qadeer January 7, 2021 0 comment

واشنگٹن میں احتجاج کرنے والوں کا دفاع کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیسک بک اور ٹویٹراکاؤنٹ24 گھنٹوں کیلئے بلاک کر دیا گیا۔

کمپنی نے بدھ کی شام کہا کہ فیس بک نے صدر ٹرمپ کو 24 گھنٹے سائٹ پر پوسٹ کرنے سے روک دیا ہے۔ یہ فیصلہ بدھ کے روز امریکی دارالحکومت پر حملہ کرنے والے ٹرمپ کے حامی ہجوم کی حمایت میں کی جانے والی پوسٹوں کو ہٹانے کے بعد کیا گیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا پیغام میں صدر ٹرمپ نے مظاہرین کو گھر جانے سے پہلے کہا کہ “میں تم سے پیار کرتا ہوں”۔ انہوں نے انتخابی دھوکہ دہی کے بارے میں بھی جھوٹے دعوے دہرائے۔

ٹویٹرکی جانب سے بیان میں لکھا گیا ہے کہ ، صدر ٹرمپ کے پیج کے خلاف ہم نے دو پالیسیوں کی خلاف ورزیوں کو نوٹ کیا ہے جس کے نتیجے میں 24 گھنٹے کے لیے ان کا اکاونٹ بلاک کر دیا گیا۔ یعنی اس اکاونٹ سے ٹویٹرکےپلیٹ فارم پر 24 گھنٹے کوئی پوسٹ نہیں لگائی جا سکتی۔

انسٹاگرام کے ہیڈ ایڈم موسری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک کی ملکیت والے انسٹاگرام پر ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو بھی 24 گھنٹوں کے لئے بند رکھا جائے گا۔

We've assessed two policy violations against President Trump's Page which will result in a 24-hour feature block, meaning he will lose the ability to post on the platform during that time.

— Facebook Newsroom (@fbnewsroom) January 7, 2021

اس سے قبل بدھ کے روز ، فیس بک نے حملے کے آغاز کے چند گھنٹوں بعد شائع کی گئی ایک ویڈیو ہٹا دی تھی جہاں ٹرمپ نے مظاہرین سے “گھر جانے” کا مطالبہ کیا تھا اور یہ جھوٹا دعوی کیا تھا کہ “ہمارے ہاں ایسا الیکشن ہوا تھا جو ہم سے چوری کیا گیا تھا۔” فیس بک کمپنی نے ایک ٹیکسٹ پوسٹ بھی حذف کردی تھی جس میں ٹرمپ کی جانب سے اپنے حامیوں سے کہا گیا تھا کہ “اس دن کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھیں!”

ٹویٹر نے بھی اپنے پلیٹ فارم سے صدر ٹرمپ پر پابندی عائد کردی ہے ، تین ٹویٹس کو ہٹانے کے بعد ان کے اکاؤنٹ کو 12 گھنٹوں کے لئے بلاک کردیا ہے جس پر کمپنی نے کہا تھا کہ یہ اس کی پالیسیوں کی “شدید خلاف ورزی” ہے۔

Short URL: https://tinyurl.com/yxqt5lb8
Share
0
FacebookTwitterLinkedinWhatsappEmail
Qadeer

previous post
چھتوں پر واقع گاؤں – مسئولہ ، ایران
next post
بیسن اور پیاز کے پکوڑے بنانے کی ترکیب

Related Posts

کیا 2023 میں ایلون مسک دنیا کے امیر...

June 14, 2022

جاب انٹرویو کے لیے گوگل کی 2022 میں...

June 6, 2022

پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پرعائد پابندی...

April 1, 2021

انسٹاگرام نے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے...

March 17, 2021

فیس بک 16 اپریل سے واچ پارٹی کا...

March 17, 2021

بٹ کوائن پہلی بار 60،000 ڈالرکو بھی عبور...

March 15, 2021

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

* By using this form you agree with the storage and handling of your data by this website.

Recent Posts

  • کون ہے جیف بیزوس ؟ جس کے پاس 101 ممالک جتنی دولت ہے

    June 19, 2022
  • کیا 2022 میں پاکستان دیوالیہ ہوسکتا ہے ؟

    June 16, 2022
  • کیا 2023 میں ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن جائیں گے ؟

    June 14, 2022
  • بجٹ 2022 میں غریب عوام کے لیے کیا ہے ؟

    June 12, 2022
  • پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز 2022 ون ڈے سیریز کون ہوگا فاتح ؟

    June 8, 2022
  • نور محل 147 سال گزرنے کے باوجود اپنی پوری آب و تاب میں

    June 7, 2022

Newsletter

Subscribe my Newsletter for new blog posts, tips & new photos. Let's stay updated!

Categories

  • تاریخی اور سیاحتی مقامات (34)
  • ٹیکنالوجی (69)
  • سیاست اور حکومت (2)
  • شخصیت (1)
  • صحت (45)
  • کھانا پکانا (51)
  • کھیل (21)

Subscribe Newsletter

Subscribe my Newsletter for new blog posts, tips & new photos. Let's stay updated!

  • Facebook
  • Twitter

Copyrights © 2021, News Klic. All Rights Reserved