پہلی پراڈکٹ 25 ڈالر کی میڈ فار یو ٹی شرٹ ہے جو آپ کو مختلف رنگوں ، کپڑوں ، گلے کے سائز، اور شرٹ / آستین کی لمبائی میں دستیاب ہے۔
ایمازون نےامریکہ میں ’میڈ فار یو‘ کے نام سے ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے جو صارفین کو اپنی مرضی کے رنگوں اور اپنی پسند کے مطابق کسٹم میڈ شرٹس خریدنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہ سروس کمپنی کی موبائل ایپ کے ذریعہ پیش کی جا رہی ہے ، جس میں آپ اپنی شرٹ کی پیمائش کے ساتھ دو عدد فوٹو بھی بھیجتے ہیں تا کہ آپکا “ورچوئل باڈی ڈبل” ماڈل بنایا جا سکے تاکہ شرٹ خریدنے سے پہلےیہ معلوم کیا جاسکے کہ شرٹ کی فٹنگ کیسی ہوگی اور آپ کو پہننے کے بعد وہ کیسی لگےگی۔
کپڑوں کی آن لائن خریداری میں ایک چھوٹی سے وجہ دشواری کا باعث سمجھی جاتی تھی کہ زیادہ تر معاملات میں یہ بتانا ناممکن ہوتا ہے کہ پروڈکٹ آپکو کتنا فٹ ہوگی۔ تاہم ایما زون نے اب اس مسئلے کا حل نکال لیا ہے۔
موبائل ایپ کے علاوہ ، ڈیسک ٹاپ صارفین حسب ضرورت اپنے کمپیوٹر سے براہ راست ایما زون کی ویب سائٹ پر بھی یہ سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ صارفین کو پہلے اپنی مرضی کی شرٹ کے لئے جنس یعنی مرد یا خاتون کا انتخاب کرنا پڑتا ہے ، جس کے بعد بہت سے حسب ضرورت انتخابات دستیاب ہیں: مثال کے طور پر رنگ ، لمبائی ، گلا ، بازو ، فیبرک اور فٹنگ وغیرہ وغیرہ ۔