کنّا پنجابی میں ایک گول شکل والے مخصوص برتن کو کہتے ہیں۔ کنّا گوشت کی ایک بھاری ڈش ہے۔ معلوم ذرائع کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ اس ڈش کا آغاز پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع ایک چھوٹے سے شہرچنیوٹ سے ہوا ، کنّا ہندوستان میں بھی کھایا جاتا ہے۔ یہ ایک گوشت کی ڈش ہے جو متعدد مصالحوں کے ساتھ چھ سے آٹھ گھنٹوں کی طویل محنت کے بعد تیار ہوتی ہے۔
اجزاء
مٹن 1 کلو
کوکنگ آئل 1 کپ
پیاز کٹی ہوئی 3 عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمّچ
پسی ہوئی لال مرچ 1 چائے کا چمچ
پسی ہوئی کشمیری لال مرچ 1 چائے کا چمچ
ہلدی پسی ہوئی1 چائے کا چمچ
ثابت دھنیا1 چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
پسا ہوا زیرہ 1 کھانے کا چمّچ
پانی حسبِ ضرورت
دہی آدھا کپ
جائفل پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
پسی ہوئی جاوتری 1 چٹکی
گرم مصالحہ 1 کھانے کا چمّچ
پسی ہوئی الائچی 1 چٹکی
پانی ملا ہوا آٹا
آٹا 2 کھانے کا چمّچ
پانی 2 کھانے کا چمّچ
تڑکے کے لیے
کوکنگ ائل 1 کپ
زیرہ 1 چائے کا چمچ
بنانے کا طریقہ
ایک پتیلے میں کوکنگ آئل گرم کریں۔
اب اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور نرم ہونے تک فرائی کرلیں۔
اب مٹن کو اس میں ڈال کر بھونیں۔
اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں۔
پھر پسی ہوئی لال مرچ، کشمیری لال مرچ، پسی ہوئی ہلدی، ثابت دھنیا، حسب ذائقہ نمک، گرم مصا لحہ شامل کرکے کر اچھے سے بھونیں۔
اس کے بعد پانی شامل کریں اورایک ابال دیں۔
ابال آنے کے بعد ڈھکن ڈھانک کر تب تک پکائیں جب تک گوشت گل نہ جائے۔
اب دہی شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔
اس کے بعد آٹے کو پانی میں ملا کر اس کا مکسچر بنالیں اور وہ بھی ڈال دیں اور چمچ سے اچھی طرح ہلائیں۔
اب جائفل، جاوتری، گرم مسالہ، پسی ہوئی الائچی ڈال کر اچھے سے مکس کریں اور ڈھکن ڈھانک کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
اب تڑکے کے لیے: ایک فرائنگ پین میں گھی ڈال کر گرم کریں پھر اس میں زیرہ ڈال کر بھونیں۔
پھر تڑکے کو گریوی پر ڈالیں۔
مزے دار مٹن کُنّا تیار ہے۔ گرم گرم خمیری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔