News Klic
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کھانا پکانا
  • تاریخی اور سیاحتی مقامات
  • کھیل
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
Top Posts
کون ہے جیف بیزوس ؟ جس کے پاس...
کیا 2022 میں پاکستان دیوالیہ ہوسکتا ہے ؟
کیا 2023 میں ایلون مسک دنیا کے امیر...
بجٹ 2022 میں غریب عوام کے لیے کیا...
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز 2022 ون ڈے سیریز...
نور محل 147 سال گزرنے کے باوجود اپنی...
جاب انٹرویو کے لیے گوگل کی 2022 میں...
جوئے روٹ کم ترین عمر میں 10 ہزار...
پالتو ہرن کی یاد اور 17 ویں صدی...
ہوم سیریز2022 ، پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان
News Klic
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کھانا پکانا
  • تاریخی اور سیاحتی مقامات
  • کھیل
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
ٹیکنالوجی

کوویڈ 19کی دوسری لہر کے دوران ٹی وی چینلز اور ریڈیو سٹیشنز کو امید افزاء مواد نشر کرنے کی ہدایات

by Muhammad Awais November 28, 2020
by Muhammad Awais November 28, 2020 0 comment

چونکہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تسلسل کے ساتھ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کو جمعہ کے روز بتایا گیا کہ مسلسل تیسرے روز بھی 3،000 سے زائد کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں ، جن میں سب سے زیادہ شرح پشاور میں ریکارڈ ہوئی ہے۔

دریں اثنا ، ملک میں خوف و ہراس میں کمی لانے کی کوشش میں ، الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیواسٹیشنز کو دیکھنے والوں اور سننے والوں میں امید پھیلانے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ایک ہدایت نامہ جاری کیا جس میں کوویڈ 19 کی پہلی لہر کے دوران عوام میں شعور پیدا کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں پرالیکٹرانک میڈیا کی تعریف کی گئی۔

پیمرا نے کہا ، “جیسے ان دنوں وبائی مرض کی دوسری لہر میں شدت آرہی ہے ، الیکٹرانک میڈیا لائسنس ہولڈرزسے ایک بار پھر حکومت کی طرف سےکوڈ 19 کے بارے میں جاری کردہ احتیاطی اقدامات (ایس او پیز) کو اجاگر کرنے کی درخواست کی گئی ہے ،” پیمرا نے مزید کہا کہ ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز ناظرین اور سننے والوں میں استقامت اور نظم و ضبط کے ساتھ وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے امید پیدا کرسکتے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ، جمعہ کے روزتک ملک میں کوویڈ 19 کے فعال کیسز کی تعداد 45،533 تھی۔

رواں سال مارچ سے اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے کل 389،311 کیسز ریکارڈ ہوئے ، جس میں سندھ میں سب سے زیادہ تعداد 168،783 ہے ، اس کے بعد پنجاب (117،160) ، کے پی (46،281) ، اسلام آباد (28،980) ، بلوچستان (17،008) ، آزاد کشمیر (6،501) اور گلگت بلتستان میں (4،598)کیس سامنے آئے۔

ملک میں اب تک مجموعی طور پر 7،897 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے ، جبکہ 335،881 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ اموات 2،945 پنجاب سے ہوئی ہیں ، اس کے بعد سندھ میں 2،885اموات ، کے پی میں 1،346 ، اسلام آباد میں 305 ، بلوچستان میں 165 ، آزاد جموں کشمیر میں 155 اورگلگت بلتستان میں 96 اموات ہوئی ہیں۔

Short URL: https://tinyurl.com/y4ayg2k3
Share
0
FacebookTwitterLinkedinWhatsappEmail
Muhammad Awais

Awais has 8 years of experience in content and management. Over the last six years, He led growth to turn newsklic into an industry leader.

previous post
کیا پاکستان ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کے لئے اگلی بڑی مارکیٹ ہے؟
next post
افغانی نمکین روش بنانے کی ترکیب

Related Posts

کیا 2023 میں ایلون مسک دنیا کے امیر...

June 14, 2022

جاب انٹرویو کے لیے گوگل کی 2022 میں...

June 6, 2022

پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پرعائد پابندی...

April 1, 2021

انسٹاگرام نے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے...

March 17, 2021

فیس بک 16 اپریل سے واچ پارٹی کا...

March 17, 2021

بٹ کوائن پہلی بار 60،000 ڈالرکو بھی عبور...

March 15, 2021

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

* By using this form you agree with the storage and handling of your data by this website.

Recent Posts

  • کون ہے جیف بیزوس ؟ جس کے پاس 101 ممالک جتنی دولت ہے

    June 19, 2022
  • کیا 2022 میں پاکستان دیوالیہ ہوسکتا ہے ؟

    June 16, 2022
  • کیا 2023 میں ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن جائیں گے ؟

    June 14, 2022
  • بجٹ 2022 میں غریب عوام کے لیے کیا ہے ؟

    June 12, 2022
  • پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز 2022 ون ڈے سیریز کون ہوگا فاتح ؟

    June 8, 2022
  • نور محل 147 سال گزرنے کے باوجود اپنی پوری آب و تاب میں

    June 7, 2022

Newsletter

Subscribe my Newsletter for new blog posts, tips & new photos. Let's stay updated!

Categories

  • تاریخی اور سیاحتی مقامات (34)
  • ٹیکنالوجی (69)
  • سیاست اور حکومت (2)
  • شخصیت (1)
  • صحت (45)
  • کھانا پکانا (51)
  • کھیل (21)

Subscribe Newsletter

Subscribe my Newsletter for new blog posts, tips & new photos. Let's stay updated!

  • Facebook
  • Twitter

Copyrights © 2021, News Klic. All Rights Reserved