مزے دار، خستہ اور ذائقے سے بھر پور مصالحہ بھری ہری مرچ کے گرما گرم پکوڑے بنانے میں کافی آسان ہیں اور کھانے میں تو انکا جواب نہیں۔ انہیں مصالحہ بھری ہری مرچیں بھی کہا جاتا ہے ان میں موجود پنیر اور مصالحوں کا انوکھا ذائقہ ان کے مزے کو منفرد اور تیکھا بناتا ہے۔۔ کیچپ کے ساتھ کھانے کے لئے بہترین ہیں۔ دعوتوں میں کھانے سے قبل اسٹارٹر کے طور پر بھی انہیں پیش کیا جاسکتا ہے۔
اجزاء
نمک حسب ذائقہ
کھانے کا سوڈا 1 چائے کا چمچہ
زیرہ۔ 1 چائے کا چمچہ
فوڈ کلر پیلا 1 چٹکی
فلنگ کے اجزاء:
بڑی ہری مرچیں 6 عدد
چاٹ مصالحہ 2 کھانے کے چمچے
پسی ہوئی لال مرچ 1 کھانے کا چمچہ
نمک حسب ضرورت
انار دانہ 2 کھانے کے چمچے
املی کا رس 1 کھانے کا چمچہ
باریک کٹی ہوئی پیاز 1 عدد درمیانی
کوکنگ آئل حسب ضرورت
بنانے کا طریقہ
چھری کی نوک سے ہری مرچیں بیچ میں سے ہلکی سی کاٹ لیں اور بیج نکال دیں۔
اسکے بعد تمام مصالحہ ملا لیں اور اسے چھوٹے چمچ کی مدد سے مرچوں کے اندر بھر دیں۔
کڑھائی میں آئل گرم کر یں۔
مصالحہ بھری ہوئی مرچوں کو بیسن میں لپیٹ کر درمیانی آنچ پر تلیں اور سنہرا ہونے پر نکال لیں۔
مزیدار ہری مرچ کے پکوڑے تیار ہیں۔