ایک لمحے کے لیے سوچیے کہ آپ کے پاس اتنی دولت ہو جتنی دنیا کی 101 ممالک کی کل آمدنی ہو
آپ کو یہ بات مذاق یا افسانوی لگے گی ۔
لیکن اگر میں کہوں کہ اس دنیا میں ایک ایسا شخص بھی ہے جس کے پاس اتنی دولت موجود ہے ، تو آپ کو یہ اور بڑا مذاق لگے گا ۔
مگر یہ ایک حقیقت ہے ، ایک ایسی حقیقت جو آپ کو حیرت میں مبتلا کردیے ۔
ایمازون کے نام سے کون واقف نہیں ، جدید دنیا میں ایمازون نے ہر ایک کو اپنے سحر میں مبتلا کیا ہوا ہے
کیا آپ جانتے ہیں کہ ایمازون کے مالک جیف بیزوس کون ہیں؟
اور وہ کیسے دنیا کہ امیر ترین شخص بنے ؟
اس شخص کا نام جیف بیزوس ہے ۔ جوکہ اس وقت دنیا کے سب سے امیر ترین انسان ہیں ، انہوں
نے بل گیٹس کی اجارہ داری کو کوسوں دور چھوڑتے ہوئے ، دنیا کے امیر ترین انسان ہونے کا
تاج اپنے سر پر سجایا ۔
جیف بیزوس 12 جنوری 1964 کو نیو میکسیکو امریکہ میں پیدا ہوئے ۔
جیف بیزوس امریکی کاروباری شخصیت کے طور پر ابھر کرسامنے آئے
ایمیزون ڈاٹ کام کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر ای کامرس کی بنیاد رکھنے والے جیف بیزوس ایک وسیع کاروباری نیٹ ورک کے مالک ہیں ۔
قدرت کا یہ قانون ہے کہ ہر کامیاب انسان کے پیچھے ایک لمبی جدوجہد ہوتی ہے ،
جیف بیزوس کو یہ لمبا چوڑا بزنس باپ دادا کی وراثت میں نہیں ملا تھا ، بلکہ اس نے دن رات محنت کرکے اپنا لوہا منوایا تھا ۔
ایک چھوٹے سے گیراج سے اپنے کاروبار کا آغاز کرنے والے جیف بیزوس دنیا کا ورلڈ وائڈ ویب ایمازون کا سب سے بڑا تاجر بن گیا ہے ۔
جیف بیزوس بچپن سے ہی تخلیقی صلاحیتوں کا مالک تھا ۔ اس نے صرف 10 سال کی عمر میں الیکٹرک الارم بنالیا تھا جسے وہ اپنے بہن بھائیوں کو اپنے کمرے سے دور رکھنے کے لیے استعمال کرتا تھا۔
جیف بیزوس انٹرنیٹ کی قدروقیمت پہلے ہی جانا چکا تھا اس نے چھوٹی عمر سے ہی انٹرنیٹ پر کاروبار شروع کرنے کا سوچا جب لوگ صرف انٹرنیٹ کو تفریح کے طور پر استعمال کرتے تھے ۔
جیف بیزوس نے1986 میں الیکٹریکل انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس میں گرایجوئیشن مکمل کی اور ملازمت کی غرض سے نیویارک کے ایک سرمایہ کار بنک D.E میں شامل ہوگئے ۔
جیف بیزوس 1990 میں شا اینڈ کمپنی میں چلے گئے ، جہاں انہوں نے بہت کم عرصے میں ترقی کرکے سینئر نائب صدر بن گئے ۔
بیزوس اس فرم میں سب سے کم عمر انچارج تھے جو انٹرنیٹ میں سرمایہ کاری کی جانچ پڑتال کرتے تھے ۔
ان کی پیشہ وارانہ صلاحیت نے کمپنی کو بہت ذیادہ فائدہ دیا اور صرف ایک سال میں کمپنی کی سیل 2000 فی صد بڑھ گئی ۔
ght
اس نے کاروباری تخیل کو جنم دیا۔ 1994 میں انہوں نے ڈی ای چھوڑ دیا۔ شا اور ایک ورچوئل بک اسٹور کھولنے کے لیے واشنگٹن چلے گئے۔ مٹھی بھر ملازمین کے ساتھ اپنے گیراج سے باہر کام کرتے ہوئے، بیزوس نے ویب سائٹ کے لیے سافٹ ویئر تیار کرنا شروع کیا۔ جنوبی امریکی دریا کے نام سے منسوب، ایمیزون نے جولائی 1995 میں اپنی پہلی کتاب فروخت کی۔
ایمیزون نے تیزی سے ای کامرس میں تہلکہ مچا دیا ۔
دن میں 24 گھنٹے کھلی، یہ ویب سائٹ لوگوں کے لیے دوستانہ تھی۔
کسٹمرز کی رہنمائی کے لیے جیف کی ٹیم ہر وقت موجود ہوتی تھی ۔
جیف بیزوس نے جون 1998 میں سی ڈیز کی فروخت شروع کی،
اور اس سال کے آخر میں اس نے ویڈیوز بھی فروخت کرنا شروع کردی ۔
بیزوس نے 1999 میں ویب سائٹ میں نیلامی شروع کی اور دوسرے ورچوئل اسٹورز میں سرمایہ کاری کی۔
بیزوس نے 1993 میں میکنزی ٹٹل سے شادی کی، جن سے ان کی ملاقات ڈی ای میں ہوئی تھی۔
جوڑے نے جنوری 2019 میں اعلان کیا کہ وہ طلاق لے رہے ہیں، اور اگلے دن نیشنل انکوائرر نے ایک کہانی چھاپی جس میں یہ انکشاف کیا گیا کہ بیزوس کا کسی
دوسری عورت کے ساتھ چکر چل رہا ہے۔ اس کے بعد بیزوس نے اس بات کی تحقیقات شروع کی کہ ان کے نجی ٹیکسٹ پیغامات کیسے حاصل کیے گئے ۔ پھر، فروری میں، اس نے ایک لمبا سا مضمون آن لائن پوسٹ کیا جس میں اس نے امریکن میڈیا انکارپوریٹڈ (AMI) کے اہلکاروں پر الزام لگایا کہ وہ “بھتہ خوری اور رشوت خوری” کی آڑ میں ان کی ننگی تصویرِیں لیک کرنے کی دھمکی دیے رہے ہیں ۔
ایمیزون کے علاوہ، بیزوس نے سن 2000 میں ایک خلائی پرواز کمپنی، بلیو اوریجن کی بنیاد رکھی۔
بلیو اوریجن نے اس کے فوراً بعد ٹیکساس میں ایک لانچنگ سائٹ خریدی اور 2018 میں ایک پائلٹ والے خلائی جہاز متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا۔بیزوس نے 2013 میں واشنگٹن پوسٹ اور اس سے منسلک تمام میڈیا ہاوسزز 250 ملین ڈالر میں خرید لیے ۔ 2018 میں بیزوس کی مجموعی دولت 112 بلین ڈالر کا ہندسہ عبورکر گئی جس سے وہ دنیا کے امیر ترین انسان بن گئے ۔
جیف بیزوس اس وقت دنیا کے سب سے امیر ترین انسان ہیں ۔
ان کے پاس اس وقت 128 بلین یو ایس ڈالر ہیں جو کہ دنیا کے 101 ممالک کی کل آمدنی کے برابر ہیں ۔ جیف بیزوس کی کمپنی ایماوزن آئےدن ترقی کی نئی مزلیں طے کررہی ہے ۔
ایمازون ایک آن لائن اسٹور ہے جس میں دنیا میں موجود ہر چیز آپ خرید سکتے ہیں اور آپ کے ایک کلک پر وہ چیز آپ کے گھر کی دہلیز پر ہوگی ۔
جیف بیزوس ایک سخت بزنس مین ہے جو کہ اپنے کسٹمرز کا انتہائی خیال رکھتا ہے ۔
جیف بیزوس نے اپنی ذاتی ای میل اپنی ویب سائٹ پر لگائی ہے کہ کوئی بھی کسٹمر اپنی شکایت براہ راست اس سے کرسکتا ہے ۔
شاید یہی لگن اس کی کامیابی کی نشانی ہے ۔