کارِیں بنانے والی معروف کمپنی ماسٹر موٹرزاپنی نئی گاڑی چینگن ایلسون 1500 سی سی ماہ دسمبر میں پاکستان میں لانچ کر رہی ہے۔ اس گاڑی کی قیمت 20 سے 25 لاکھ روپے ہو گی اور یہ سیڈان گاڑیوں میں پاکستان کی سب سے سستی ہو گی۔
ماسٹر موٹرزپاکستان میں سستی ترین ڈکی والی (سیڈان) گاڑیوں کی خریداری میں اپنا حصہ ڈال کر ان گاڑیوں کی خریداری کی شرح بڑھانا چایتی ہے۔ سیڈان گاڑیوں میں ٹویوٹا یارس 25سے30لاکھ روپے میں دستیاب ہے جبکہ 18 لاکھ سے 22 لاکھ روپے کے درمیان مہنگی ترین ہیچ بیک (بغیر ڈکی والی) گاڑیوں میں کیا پکانٹو اور سوزوکی کلٹس شامل ہیں۔
کار انڈسٹری کے ذرائع سے پتا چلا ہےکہ یہ کمپنی دومزید گاڑیاں لانچ کرنے کی بھی تیاری کررہی ہے ان گاڑیوں میں 1500 سی سی سی ڈان ایلسون اور ایک ایس یو وی شامل ہیں، جس کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔
ماسٹر موٹرز چینی کمپنی چینگن کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے اوراس کمپنی کی منی وین چینگن کاروان کے نام سے پہلے ہی مارکیٹ میں موجود ہے۔
اس معروف موٹرگروپ ماسٹر موٹرز کے بینر تلے بسیں، ٹرک اور کاریں بنانے کے ساتھ ساتھ آٹو پارٹس بنانے کے کاروباربھی شامل ہیں جبکہ یہ کمپنی موٹر سائیکل سے گاڑیوں تک کی سیٹیں بھی بناتا ہے۔
ماسٹر موٹرز کے کراچی میں دو بڑے موٹو پلانٹس ہیں جہاں سالانہ 740 بسیں، 9 ہزار ٹرک اور 30 ہزار مسافر گاڑیاں تیارکی جاتی ہیں۔