ایلن مسک دنیا کے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں ، کیونکہ ان کی مجموعی مالیت 185 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
جمعرات کے روز ایلن مسک کی کمپنی ٹیسلا کے شیئر کی قیمت میں ایک ساتھ6 فیصد اضافہ ہوا اضافے کے بعد ٹیسلا اور اسپیس ایکس ٹاپ سلاٹ میں شامل ہو گئیں اور ایلون مسک کے اثاثوں کی مالیت188.5 بلین ڈالر ہوگئی ہے۔
ایلن مسک سے پہلے ایمازون کے بانی جیف بیزوف دنیا کےسب سےامیر شخص تھے اور ان کے اثاثوں کی مالیت184.8 بلین ڈالر ہے۔
مسٹر مسک کی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا نے رواں سال بدھ کے روز پہلی مرتبہ اپنی مارکیٹ ویلیو میں 700 بلین کا اضافہ کیا ہے۔
ایما زون کے جیف بیزوس سال2017 سے دنیا کےسب سے امیر شخص تھے۔ سال2020 کے شروع میں ایلن مسک دنیا کے35 ویں امیر ترین آدمی تھے۔ نومبر2020 میں انہوں نے بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر آگئے۔
جیف بیزوس سال2017 سے دنیا کےسب سے امیر شخص تھے۔ سال2020 کے شروع میں ایلن مسک دنیا کے35 ویں امیر ترین آدمی تھے۔ نومبر2020 میں انہوں نے بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر آگئے۔