1K
معروف صحافتی ادارے اے پی کی خبروں کے مطابق ، جاپان میں کوویڈ 19 کے2810 یومیہ انفیکشن رپورٹ ہوئےجن میں سے 602 کیس صرف ٹوکیو میں رپورٹ ہوئے۔
اس وبائی بیماری کے آغاز کے بعد سے ملک میں 168،573 انفیکشن اور 2،465 اموات ریکارڈ کی گئیں۔
جمعرات کو پہلی بار جاپان کے دارالحکومت میں ایک دن میں کورونا وائرس کے نئے انفیکشنز کی تعداد 600 ہوگئی جب ماہرین نے اسپتالوں پر بوجھ بڑھنے کے بارے میں متنبہ کیا۔
شہر میں وائرس سے متعلق ٹاسک فورس میں شامل اہلکار ماسکتا انوکوچی نے کہا کہ انفیکشن میں اضافے نے ٹوکیو کے اسپتالوں پر ایک اور بوجھ ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے بہت سے عام مریضوں کا علاج کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا ، “وہ ابھی مفلوج نہیں ہوئے ہیں ، لیکن صورتحال بہت سخت ہو رہی ہے۔”
Short URL: https://tinyurl.com/y276fkkz