مزیدار کریمی ٹماٹر کا سوپ بنانے کا طریقہ بہت آسان ہے۔ اس میں شامل تازہ ٹماٹراس کے جزو کے طور پر استعمال ہوتےہیں۔ اُبالنے کے بعد بلینڈ کر کے شامل کیے گئے ٹماٹر، سوپ کا مزہ دوبالا کردیتے ہیں۔ اگر آپ سردی کے موسم میں گرما گرم سوپ سے لطف اٹھانا چاہتے ہیں تو یہ لذیزسوپ ضرور آزمائیں، جو دوپہر اور رات کے کھانے کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔
اجزاء
ٹماٹر 8 عدد درمیانے
پانی 2 کپ
کوکنگ آئل 3 کھانے کے چمچ
کٹی پیاز 1 کپ
لہسن کا پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
گاجر باریک کٹی ہوئی1کپ
ٹماٹر کا پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
مرغی کی یخنی 2 کپ
پِسی کالی مرچ ½ چائے کا چمچ
پِسی سفید مرچ ½ چائے کا چمچ
مکئی کا آٹا ½ کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے ٹماٹروں کو کٹ لگا کر ایک برتن میں ڈال لیں۔ اب اس میں پانی ڈال کرابال لیں۔
اب ٹماٹروں کو ٹھنڈا ہونے دیں،اس کے بعد ان کا چھلکا اتارکر انہیں باقی بچے ہوئے پانی کے ساتھ ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کرلیں۔
اب ایک برتن میں کوکنگ آئل ، لہسن، پیاز ڈالیں اور گاجر اور رنگت تبدیل ہوجانے تک فرائی کریں۔
اب اس میں گرائنڈ کیے ہوئے ٹماٹر شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور ابال آنے تک پکائیں۔
اب اس میں ٹماٹر کا پیسٹ اور یخنی شامل کریں، اچھی طرح مکس کریں اورڈھک کر کچھ دیر تک مزید پکائیں۔
اب اس مکسچر کو چھان لیں اور اضافی چیزوں کو پھینک دیں۔
اب برتن میں چھانا ہوا ٹماٹر کا سُوپ واپس ڈال دیں۔ پھر اس میں نمک ، کالی مرچ اور سفید مرچ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
۔ اب مکئی کے آٹے کو پانی میں ملا کر مکسچر بنالیں اور اس مکسچر کو سُوپ میں شامل کرلیں۔
گرما گرم ٹماٹر کے سُوپ کا لطف اٹھائیں۔