مچھلی پروٹین حاصل کرنے کے لئے بہترین ذریعہ ہے۔ اس میں اومیگا3 جیسے صحت بخش غذائی اجزا کثرت سے پائے جاتےہیں۔ دبلے پتلے جسم اور مضبوط پٹھوں کے لیے مچھلی عمدہ ترین غذا ہے۔ یہ نہ صرف پیٹ کم کرنے بلکہ جسم کو فعال بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ جگر، دماغ اور نیند کے لیے بے حد مفید ہے۔
اس لیے اپنی خوراک میں اسکو کو ضرور شامل کرنا چاہیے۔ بہت سے لوگ فرائی یا گرل مچھلی پسند کرتے ہیں لیکن بہت سے اسکا سالن شوق سے کھاتے ہیں۔ سالن کے شوقین افراد کے لیے پیش ہے اسکی آسان ترکیب۔
اجزاء
مچھلی 1کلو(سالن والے چھوٹے ٹکڑے کروالیں)
چوپ کیے ٹماٹر 2عدد
ادرک کا پیسٹ 1کھانے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ 4کھانے کے چمچ
پسی لال مرچ 2کھانے کے چمچ
پسی ہلدی 1کھانے کا چمچ
پسا دھنیا 1چائے کا چمچ
دہی 1کپ
پیاز 2عدد(باریک کٹے ہوئے)
پسا گرم مصالحہ 1چائے کا چمچ
کوکنگ آئل حسب ضرورت
میتھی دانہ 1/2چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ثابت گرم مصالحہ 2کھانے کے چمچ
سیاہ مرچ ثابت 6عدد
بڑی الائچی 2عدد
سفید زیرہ 1چائے کا چمچ
چوپ کیا ہرادھنیا‘ہری مرچیں گارنش کے لیے
بنانے کا طریقہ
مچھلی کو اچھے سے دھو کر لہسن اور ادرک کا پیسٹ لگا کر 10منٹ کے لیے چھوڑ دیں
اس کے بعد اسے اچھی طرح پانی سے دھولیں تاکہ مچھلی میں سے بسا ند بالکل ختم ہو جائے۔
ایک برتن میں آئل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر ہلکے براون ہونے تک فرائی کرلیں۔
پھر اس میں میتھی دانہ ڈال کر کڑ کڑائیں‘دہی میں نمک‘لال مرچ پاؤڈر‘ہلدی پاؤڈر‘دھنیا پاؤڈر‘ثابت گرم مصالحہ‘ثابت سیاہ مرچیں’‘بڑی الائچی اور سفید زیرہ ڈال کر مکس کرلیں اور اسے برتن میں ڈال کر چمچہ چلاتے رہیں،ٹماٹر بھی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر تھوڑی دیرمزید پکنے دیں۔
جب مصالحہ بالکل تیار ہو جائے تو اس میں مچھلی کے ٹکڑے بچھادیں اور پکنے دیں۔
اب چمچہ بالکل نہ چلائیں۔
برتن کو کپڑے سے پکڑ کر3-2 مرتبہ ہلا دیں اور پانی خشک ہونے دیں۔
جب تھوڑی گریوی سی رہ جائے تو چولہا بند کر دیں۔
اب ہرادھنیا اور ہری مرچیں ڈال دیں۔
تھوڑا سا دم لگا کر چولہے سے اُتار لیں،
سرونگ پلیٹ میں نکال کر اوپر گرم مصالحہ چھڑ ک دیں۔
مزیدار مچھلی کا سالن تیار ہے۔