مٹر میں میگنیشیم، وٹامن کے، اے، سی اور بی وٹامنز بھی ہوتے ہیں۔ یہ ہڈیوں کو طاقت دیتے ہیں اور ہارمون اور انزائم ڈھانچے کے علاوہ جلد کی خوبصورتی اور نشوونما کے لیے مفید ہیں۔ مٹر کا استعمال آنکھ کے کارنیا کو صاف رکھتےہیں اور مٹر میں موجود ریشوں سے نظام انہظام میں بہتری آتی ہے۔ ان کے اندر بنیادی طور پر اعلی اینٹی آکسیڈینٹ کی موجود ہوتا ہے جو کہ انسانی جسم میں نقصان دہ بیکٹریا کو ختم کرتا ہے اور سوجن کو کم کرتا ہے۔ مٹر بلڈ شوگر کی سطح کومستحکم کرنے میں بھی کام کرتے ہیں۔ مٹر چاول ذائقے کے ساتھ ساتھ افادیت میں بھی بی مثال ہیں۔
اجزاء
چاول آدھا کلو بھگو لیں
مٹر آدھا کلو
کوکنگ آئل ایک پاؤ
پیاز آدھا کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ 1 چائے کا چمچ
لونگ 6 عدد
سرخ مرچ 1 چائے کا چمچ
دار چینی ایک ٹکڑا
بڑی الائچی 3 عدد
کالی مرچ 10عدد
زیرہ حسبِ ضرورت
نمک حسبِ ضرورت
بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے کوکنگ آئل گرم کر کے اس میں تلی پیاز، کالی مرچ، لونگ، دار چینی، ہری الائچی، کالی الائچی، ادرک لہسن کا پیسٹ اور ایک چوتھائی کپ پانی ڈالیں۔
ساتھ ہی اس میں نمک، پسی لال مرچ، دہی اور مٹر شامل کرکے اچھی طرح فرائی کر لیں۔
پھر اس میں چاولوں کو 2 کپ پانی کے ساتھ ڈال کر ڈھکیں اور اتنا پکالیں کہ چاولوں میں ایک کنی رہ جائے۔
اب اسے 10 منٹ کے لیے دم پر چھوڑ دیں۔
اب اسے چولہے سے اتار کر چمچ سے ہلا لیں۔
مزیدار مٹر پلاو تیار ہے۔