کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویو رچرڈز نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ کویڈ کے مسائل کی وجہ سے وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 سے محروم ہونے پر بہت اداس ہیں۔
“میں واقعی اداسی محسوس کررہا ہوں کہ میں اس سیزن میں پی ایس ایل2021 سے محروم رہوں گا۔ آپ جانتے ہیں کہ کوویڈ نے پوری دنیا میں تباہی مچا دی ہے اور میں بڑے افسوس سے کہوں گا کہ میں اس تقریب کا حصہ نہیں بن سکوں گا۔
گلیڈی ایٹرز نے دودن قبل اعلان کیا تھا کہ رچرڈز ہفتہ کو یہاں نیشنل اسٹیڈیم میں ہولڈر کراچی کنگز اور سابق چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ہونے والے میچ سے شروع ملک کے بڑے ایونٹ کے لئے نہیں آسکیں گے۔
سر رچرڈز کا کہنا تھا “میں گلیڈز کے لیے اچھی قسمت کی خواہش کرتا ہوں۔ میں شائقین کا بھی شکر گزار ہوں اور انہیں کوویڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کا مشورہ دوں گا کیوں کہ اس سے سب کو فائدہ ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ یہ ایک کامیاب پی ایس ایل ہوگا”۔