949
نوے سالہ مارگریٹ کینن کو بڑے پیمانے پر حفاظتی ٹیکوں کا پروگرام شروع کرنے کے لئے منظور شدہ ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔
برطانیہ میں منظوری کے بعد ایک 90 سالہ خاتون فائزرکمپنی کی کوویڈ 19 ویکسین لگوانے والی دنیا کی پہلی مریضہ بن گئی ہیں ، جس کے ساتھ ہی این ایچ ایس نے اپنی سب سے بڑی ویکسین مہم کا آغاز بھی کر دیا۔
مارگریٹ کینن نے صبح 6.45 بجے کوینٹری میں یہ ویکسین لگوائی ، جس سے ایک بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن پروگرام کا آغازہوا۔
یہ ویکسین پورے ملک کے 50 ہسپتالوں میں قائم کردہ مراکزمیں لگائی جائے گی ، پہلے مرحلے میں 80 سال یا اس سے زیادہ عمر کےوہ مریض جو ہسپتالوں کے آوٹ ڈور ڈیپارٹمنٹس میں آئیں گے یا وہ مریض جو ہسپتال میں قیام کے بعد ڈسچارج ہوچکے ہوں وہ شامل ہوں گے ۔
Short URL: https://tinyurl.com/yxqn2xs9