857
ایک ویب سمٹ میں ، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور ایپل ایگزیکٹو لیزا جیکسن نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ لڑکیوں کو تعلیم دینے سے صحت مند سیارے کا راستہ کیسے نکل سکتا ہے۔ انہوں نے کاروباریوں سے آب و ہوا کے اہداف کو ترجیح دینے کی بھی تاکید کی۔
سن 2018 سے ٹیکنالوجی کی بہت بڑی کمپنی ایپل ملالہ فنڈ کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں لڑکیوں کو تعلیم فراہم کرنے کی کوششوں کی حمایت کر رہی ہے۔
جمعےکے روز ایک ویب سمٹ میں ماحولیات ، پالیسی اور سماجی اقدامات کے لئے ایپل کی نائب صدر ، لیزا جیکسن ، نے سماجی کارکن اور نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے ایپل کی مدد سے ملالہ فنڈ کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم اور آب و ہوا کی تبدیلی کے لیے منعقدہ ایک نئی ریسرچ کا اعلان کیا۔
Short URL: https://tinyurl.com/y4xqqnre