فلو بظاہر کوئی بڑی بیماری محسوس نہیں ہوتی مگر اس سے بیمار رہنا ، بے شک آپ اپنےبستر میں گھر پر ہی کیوں نہ ہوں ، کافی تکلیف دہ ہے۔ جسم میں درد ، بخار ، سردی لگنا اور ناک کی رطوبت کا امتزاج کسی کو بھی دکھی کرنے کے لئے کافی ہوسکتا ہے۔
موسم سرما میں تقریبآ ہر شخص ہی کبھی نہ کبھی فلو سے دوچار ہوتا ہے. بہت سارے گھریلو علاج ہیں جو آپ کی ان علامات کو دور کرسکتے ہیں اور آپ کی صحت کو معمول پرلاسکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کو کچھ ہفتوں کے بعد بھی افاقہ محسوس نہیں ہوتا تو ، اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اگر آپ کو سانس لینے میں مشکل ہو رہی ہے ، دل کی دھڑکن معمول سے تیز ہے ، بے ہوش ہونا ، یا دیگر شدید علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو پھر گھریلو علاج کی بجائےفوراً طبی مدد حاصل کریں۔
تو چلیے آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ گھر میں کون سی پانچ چیزوں سے سردی اور فلو کا علاج کر سکتے ہیں۔
چکن سوپ
چکن سوپ ایک علاج تو نہیں ہے ، لیکن جب آپ بیمار ہوتے ہیں تو یہ ایک بہت اچھا انتخاب ہوتا ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سبزیوں کے ساتھ چکن سوپ کے ایک پیالے سے لطف اندوز ہونا ، آپ کے جسم میں نیوٹروفلز کی حرکت کو سست کرسکتا ہے۔ نیوٹروفیلز سفید خلیات کی ایک عام قسم ہے۔ یہ آپ کے جسم کو انفیکشن سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔ جب وہ آہستہ آہستہ حرکت کرتے ہیں تو ، وہ آپ کے جسم کے ان حصوں میں زیادہ مرتکز رہتے ہیں جن حصوں میں علاج کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے۔
ادرک
ادرک کے صحت سے متعلق فوائد کو صدیوں سے حاصل کیا جارہا ہے ، لیکن اب ہمارے پاس اس کے علاج معالجے کا سائنسی ثبوت موجود ہے۔ ابلتے ہوئے پانی میں کچے ادرک کی جڑ کے کچھ سلائسں ڈال کر پینے سے کھانسی یا گلے کی سوزش میں مدد مل سکتی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ متلی کے احساس کو بھی دور کرسکتا ہے جو اکثر انفلوئنزا کے ساتھ رہتا ہے۔ مثال کے طور پر ، ایک مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ صرف 1 گرام ادرک “مختلف وجوہات کی بناء پر متلی کو دور کرسکتا ہے۔”
شہد
شہد میں متعدد طرح کی اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی مائکروبیل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ قہوے میں لیموں کے ساتھ شہد ملا کرپینے سے گلے کی تکلیف میں آسانی ہوتی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ شہد بھی کھانسی کوختم کرنے کے لئے مؤثر ہے۔ محققین نے بتایا ہے کہ رات کوسونے سے پہلے بچوں کو 10 گرام شہد دینے سے ان کی کھانسی کے علامات کی شدت کم ہوگئی۔ اور حیران کن طور پر یہ بچے زیادہ سوئے ، جس سے سردی کی علامات کو کم کرنے میں بھی مدد ملی۔
لہسن
لہسن میں ایک مرکب ایلیسن پایا جاتا ہے ، جس میں اینٹی مائکروبیل خصوصیات ہوتی ہیں۔ اپنی غذا میں لہسن کے اضافے سے سردی اور فلوکی علامات کی شدت کو کم کیا جاسکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ، لہسن کا استعمال فلو سے بچنے کے لیے حفظ ما تقدم کے طور پر بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
وٹامن سی
وٹامن سی آپ کے جسم میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس صحت کے لئے اسکے بہت سے فوائد ہیں۔ ترشاوہ پھل جیسے مالٹا وغیرہ ، انگور ، پتے دار سبزیاں اور دیگر پھل اور سبزیوں کے ساتھ ، لیموں وٹامن سی کا ایک اچھا ذریعہ ہیں۔ جب آپ فلو کی وجہ سے بیمار ہوں تو تازہ لیموں کا قہوہ بلغم کو کم کرسکتا ہے۔ گرم یا ٹھنڈا لیمونیڈ پینے سے بھی فلو سے صحت یابی میں مدد مل سکتی ہے۔