کچھ صارفین کی جانب سے وائس کال الرٹ بھی موصول نہ ہونے کی شکایت۔ ایپل کمیونٹی فورم پر متاثرہ صارفین نے بتایا ہے کہ یہ مسئلہ آئی ایس او 14 یا اس کے بعد والےسوفٹ ویئرز کو درپیش ہے۔
آئی او ایس 14 اور اس اگلے آئی فون صارفین کی جانب سے یہ شکایات سامنے آئی ہیں کہ انہیں ٹیکسٹ پیغامات ، آئی پیغامات اور چند کیسز میں واٹس ایپ پیغامات کے نوٹیفکیشن موصول کرنے میں مسائل کا سامنا ہے۔
لگ یہ رہا ہے کہ یہ مسئلہ ایپل کے کسی خاص جنریشن کے آئی فون ماڈل کو درپیش نہیں اور نہ ہی کسی مخصوص ایپلیکیشن کو۔
متاثرہ صارفین نے اپنی یہ شکایات آن لائن پلیٹ فارمز جیسا کہ ایپل کمیونٹی فورم پر درج کروائیں جن میں ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس او 14 اور اس کے بعد کے سوفٹ ویئر ز سے مطابقت رکھنے والے تقریبا سبھی آئی فونز کو اس مسئلے کا سامنا ہے۔
بہت سے صارفین نے ایپل کمیونٹی فورمز پر شکایات کی ہیں کہ جب سے انہوں نے اپنے آئی فون کو آئی ایس او 14 پر اپ گریڈ کیا ہے تب سے انہیں ٹیکسٹ پیغامات ، آئی پیغامات اور واٹس ایپ پیغامات کے نوٹیفکیشن موصول نہیں ہورہے۔
ایپل نے گذشتہ ماہ آئی فون 12 سیریز کے لئے آئی او ایس 14.2 اور 14.2.1 لایا تھا۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ اپ ڈیٹ میں اطلاع شدہ دشواریوں کو حل نہیں کیا گیا ہے۔ در حقیقت ، آئی او ایس کی آخری اپ ڈیٹ نے کچھ آئی فون صارفین کے لئے بیٹری ڈرین کے مسائل پیدا کردیئے تھے۔
ایپل آئی او ایس 14.3 کے ساتھ ان مسائل کا ازالہ کرسکتا ہے ، جسے آنے والے دنوں میں ایپل کی جانب سے لانچ کرنے کا امکان ہے۔