یورپی یونین کے میڈیسن ریگولیٹر نے بلاک کی 27 ریاستوں میں فائزر بائیواین ٹیک کورونا وائرس ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے۔
یورپی میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) نےفائزر بائیواین ٹیک ویکسین کے برطانیہ اور امریکہ میں استعمال کے بعد یورپی یونین کے تقریبا 448 ملین باشندوں کے لئے اس ویکسین کے استعمال کی اجازت دی ہے۔
ای ایم اے کے فیصلے کے گھنٹوں بعد ، یورپی کمیشن نے ویکسین کے استعمال کے لئے اپنی باقاعدہ منظوری دے دی۔ تاہم یورپی یونین کی کچھ ریاستوں میں اتوار تک اس ویکسین کی تقسیم شروع ہوسکتی ہے۔
پورے بلاک میں وبائی مراض سے 311،000 سے زیادہ جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔
کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات کے لئے لوگوں کے جمع ہونے سے وائرس کے پھیلاو کا خدشہ جرمنی اور ہالینڈ جیسے ممالک میں جزوی طور پر لاک ڈاؤن کا سبب بنا ہے۔
برطانیہ سے پھیلنے والے ایک نئے اور زیادہ متعدی کوویڈ 19 کے خطرہ کے نتیجے میں یورپی یونین کی متعدد ریاستوں نے بھی برطانیہ کی طرف سفر معطل کردیا ہے۔