ہاٹ چاکلیٹ یا پینے والی چاکلیٹ ایک گرم مشروب ہے جس میں چاکلیٹ یا کوکو پاؤڈر ، گرم دودھ یا پانی ، اور کچھ چینی شامل ہوتی ہے۔
یہ ایک بہت ہی لذیذ ، کم کیلوری والا مشروب ہے۔ یہ درست ہے کہ گرم چاکلیٹ پینےکےصحت سے متعلق کچھ فوائد ہیں۔
تناؤ ، اضطراب اور افسردگی سے لڑنے میں مدد کرتا ہے
کینسر سے لڑنے والے اینٹی آکسیڈینٹس پر مشتمل ہے
خالص کوکو میں موجود چربی شوگر کے خون میں جذب ہونے شرح کو معتدل کرتی ہے
اس میں موجود خون کو پتلا کرنے کی صلاحیتیں ہیں جو آپ کے فالج کے خطرہ کو کم کرسکتی ہیں
پورے جسم میں خون کے بہاؤ کو بڑھاتی ہے اور دماغ میں آکسیجن بڑھاتی ہے
جلد کی ہائیڈریشن بڑھاتی ہے اور رنگت کو بہتر بناتی ہے
اس طرح ، سردیوں میں ہر روز صحت سے بھر پور گرم چاکلیٹ کےایک کپ کواپنی خوراک میں ضرور شامل کریں۔ لیکن ، اعتدال پر پینا یقینی بنائیں کیونکہ چاکلیٹ میں بذات خود شوگر اور فیٹس موجود ہوتی ہیں۔ تو چلیے آپ کو بتاتے ہیں مزیدار ہاٹ چاکلیٹ تیار کرنے کا طریقہ
اجزاء
دودھ ڈیڑھ کپ
چینی ایک سے دو کھانے کے چمچ
کوکا پاؤڈرایک کھانے کا چمچ
ڈارک چاکلیٹ تین سو بیس گرام
مکئی کا آٹا ایک کھانے کا چمچ
نمک ایک چٹکی
سجانے کے لیے اجزاء
کریم پھینٹ لیں
چاکلیٹ کے ٹکڑے
بنانے کا طریقہ
چاکلیٹ کو چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ لیں۔
اب ایک چھوٹے پیالے میں آدھا دودھ ڈالیں، اس میں مکئی کا آٹا بھی شامل کرلیں اور اچھی طرح پھینٹ لیں۔
اب ایک چھوٹے ساس پین میں باقی بچا ہوا دودھ ،چینی ، نمک اور کوکا پاؤڈر شامل کرکے ابلنے کے لیے رکھ دیں۔
جب اس میں ابال آ جائےتو آنچ ہلکی کردیں۔ پھر اس میں مکئی کے آٹے والا مکسچر بھی شامل کرلیں۔
تمام چیزیں اچھی طرح یکجان ہوجانے تک پھینٹیں ، اورپھر تین سے چار منٹ تک پکائیں۔
اب اس میں کٹی ہوئی چاکلیٹ شامل کریں، چولہا بند کردیں، اور دو سے تین منٹ تک اچھی طرح پھینٹیں یہاں تک کہ تمام چیزیں آپس میں حل ہو جائیں اور مکسچر گاڑھا ہوجائے۔
اب اس مکسچر کو کپ میں نکال لیں۔
سجاوٹ کے لیے اوپر سے پھینٹی ہوئی کریم اور چاکلیٹ کے ٹکڑے چھڑک دیں۔
مزیدار ہاٹ چاکلیٹ تیار ہے ۔