مچھلی ایک کم چربی والی اعلی معیار کی پروٹین ہے۔ مچھلی اومیگا 3 فیٹی ایسڈ اور وٹامن جیسے ڈی اور بی 2 (رائبو فلاون) سے بھرپور ہوتی ہے۔ مچھلی میں کیلشیم ‘ فاسفورس اور معدنیات کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے ، جیسے آئرن ، زنک ، آئوڈین ، میگنیشیم اور پوٹاشیم۔
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن صحت مند غذا کے جزو کے طور پر ہفتے میں کم سے کم دو بار مچھلی کھانے کی سفارش کرتی ہے۔ مچھلی میں پروٹین ، وٹامنز ، اور غذائی اجزاء موجود ہیں جو بلڈ پریشر کو کم کرسکتے ہیں اور دل کے دورے یا فالج کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
اجزاء
سالم مچھلی ایک عدد درمیانے سائز کی
اوریگا نو 2 کھانے کے چمچ
تھائم 2 کھانے کے چمچ
لیموں کا رس 4 کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
سیاہ مرچ پسی ہوئی حسب ذائقہ
ریتون کا تیل حسب ضرورت
لیموں کے سلائس سجانے کے لیے
انگور کے پتے سجانے کے لیے (بھاپ پر پکا کر نرم کر لیں)
بنانے کا طریقہ
گرل کو پہلے اچھی طرح گرم کر لیں۔
مچھلی کا پیٹ چاک کر کے آلائش نکا لیں اور مچھلی کو اچھی طرح صاف کر لیں۔
دھو کر اچھی طرح خشک کر نے کے بعد مچھلی کے پیٹ میں نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر اور تھوڑا لیموں کا رس ڈالیں۔
اب تھائم اور اور یگانو بھی ڈال دیں۔
اب ایک تیز دھار چاقو سے مچھلی کے دونوں اطراف 3-3گہرے کٹس لگائیں۔
اب مچھلی کو گرل پر رکھیں اور اس کے اوپر لیموں کا رس اور زیتون کا تیل ڈالتے جائیں۔
دونوں اطراف سے گولڈن براؤن اور خستہ ہو جانےپر گرل سے اتار لیں۔
سرونگ پلیٹ میں انگور کے پتے بچھائیں اور ان کے اوپر مچھلی رکھ دیں۔
اطراف میں لیموں کے سلائسز رکھ دیں اور گرما گرم پیش کر یں۔