جاپانی کارمینو فیکچرنگ کمپنی ہونڈا نے ایک ایسی ڈیوائس تیار کرنے کا اعلان کیا ہے جو نہ صرف کار کے کیبن میں وائرس کے داخلے کو روکےگی بلکہ کار کے اندر پہلے سے موجود وائرس کو مارنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔
ہونڈا کار بنانے والی کمپنی نے حال ہی میں کروماکو نامی ایک ایسی ڈیوائس متعارف کرائی ہے جس کا مقصد کویڈ 19 وائرس کے خلاف ایک اضافی لائن آف پروٹیکشن تشکیل دینا ہے۔ یہ ڈیوائس ہونڈا کاروں کے کیبن ایئر فلٹر کے اوپر نصب کی جائے گی جو ایک فیس ماسک کی طرح کام کرکے وائرسز کو پھیلنے سے روکے گی۔
کمپنی ذرائع کے مطابق یہ ڈیوائس گاڑی کے اندر گردش کرنے والے 99 اعشاریہ 8 فیصد وائرل ذرات کا خاتمہ کرسکتی ہے، تاہم اس کی صفائی ہر 24 گھنٹے بعد کرنا ہوگی جبکہ اسے ہر سال بدلنا بھی لازمی ہوگا۔
اس پروڈکٹ میں زنک فاسفیٹ کیمیائی تبادلوں کےٹریٹمنٹ کے لیے استعمال ہوتا ہے ، جسے کار بنانے والی کمپنیاں پہلے بھی گاڑیوں پر زنگ آلودگی کو روکنے کے لئے استعمال کرتی ہیں۔
کروماکو کے حوالے سے ہنڈا کمپنی کی جانب سے براہ راست کویڈ-19 سے تحفظ سے متعلق ذکر نہیں کیا گیا ہے البتہ یہ ظاہر ہے کہ اس ڈیوائس کو عالمی وبا کورونا وائرس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی بنایا گیا ہے۔
گیلی جیسے دوسرے مینوفیکچروں نے فلٹرز بنانےکا آغاز کیا ہے جو 0.3 مائکروون سے بڑے دوسرے ذرات کو کیبن میں داخل ہونے سے روکتا ہے ، کروماکو کیبن میں پہلے ہی سے موجود کسی بھی وائرس کو ختم کرنے کے لئے بھی کام کرتا ہے۔
ہونڈا نے وضاحت کی ہے یہ ڈیوائس وائرس کی بوندوں کو اپنی خاص سطح پر پکڑتی ہے، ان کی صلاحیت کو کم کردیتی ہے اور انہیں نقصان پہنچا سکتی ہے۔