ایک لمحے کے لیے سوچئیے ، ایک تنہائی پسند بچہ جو بچپن میں ماں باپ کی علیدگی وجہ سے شدید احساس محرومی کا شکار ہوجائے ۔
جسےاسکول میں اس کے ہم جماعت بچے تنگ کرتے ہوں ، اس کا مذاق اڑاتے ہوں.
اور وہی بچہ بڑا ہوکر دنیا کا امیر ترین شخص بن جائے ۔
آپ کویہ کہانی لگ رہی ہوگی لیکن یہ ایک حقیقت ہے ۔
یہ مختصر کہانی آج کے دور کے سب سے بڑے بزنس مین اور 9 مختلف کامیاب کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کی ہے ۔
ایلون مسک کو بچپن سے ہی چیزوں کو جاننے اور اس میں گھس جانے کی عادت تھی ۔
وہ صرف دس سال کی عمر میں کمپیوٹر اور پروگرامنگ میں دلچسپی لینے لگا ۔
صرف 12 سال کی عمر میں ایلون مسک نے مینولز کے ذریعے کمپیوٹر پروگرامنگ سیکھ لی ۔
ایلون مسک نے صرف 12 سال کی عمر میں ایک ویڈیو گیم کی کوڈنگ کی اور اس کو 500 ڈالر میں بیچ دیا ۔ اس کو ایلون مسک کی پہلی کمائی کہا جاسکتا ہے ۔
لیکن اس ایلون مسک نے 2021 میں دنیا کا دوسرا امیر ترین شخص بن کر سب کو حیرت میں ڈال دیا ۔
بچپن میں ہی ایلون مسک ایجادات کے بارے میں ذہنی طور پر اتنا کھو گیا تھا کہ اس کے والدین اور ڈاکٹروں نے اس کی سماعت کو جانچنے کے لیے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
اپنے والدین کی طلاق کے بعد ایلون مسک نے تنہائی اختیار کرلی اور کمپیوٹر میں ذیادہ دلچسپی لینے لگا ۔
ایلون مسک کے بارے انکشاف کیا جاتا ہے کہ ان کا آئی کیو لیول 155 تک ہے جبکہ کسی عام شخص کا آئی کیو لیول 130 تک ہوتا ہے
اس کے بارے میں یہ بھی مشہور ہے کہ صرف 12 سال کی عمر میں وہ سارا انسکلوپیڈیا پڑھ چکا تھا ۔
ایلون مسک 28 جون 1971 کو جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا میں پیدا ہوئے۔
اور 1989 میں وہ کینیڈا آگیا ،یہاں وہ پڑھائی کے ساتھ مختلف کام کرتا رہا ۔
مسک 1992 میں امریکہ چلاگیا جہاں اس نے فزکس اور اکنامکس میں گرایجوئیشن مکمل کی ۔
اور اس کے بعد اس نے کیلفورنیا کی اسٹینڈفورڈ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لے لیا۔
لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا ،ایلون مسک نے انٹرنیٹ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی چھوڑ کر اپنی انٹرنیٹ کمپنی بنانے کا فیصلہ کیا۔
ایلون مسک کے اس فیصلہ نے اس کی تقدیر ہی بدل کر رکھ دی
اس نے ایک چھوٹے سےکرائے کے کمرے میں اپنے بھائی اور دوست سے مل کر زپ 2 کے نام سے ایک انٹرنیٹ کمپنی بنائی ۔
اس کمپنی کا بنیادی مقصد لوگوں کو ان کی من پسند جگہوں کے بارے میں بتانا اور راستہ مہیا کرنا تھا ۔
ایلون مسک نے زپ2 پر دن رات محنت کی اس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ 22 ،22 گھنٹے کام کرتا تھا ۔
اس کی یہ محنت رنگ لے آئی اور 1999 میں مسک نے اپنی زپ 2کمپنی 307 ملین ڈالر میں بیچ دی ۔
ایلون مسک نے اس رقم سے پیسوں کی منتقلی کے لیے آن لائن کمپنی بنالی
ایکس ڈاٹ کام نامی اس کمپنی کو ایلون مسک نے 100 ملین ڈالر میں بیچ دیا ۔
ایلون مسک نے اب پہلے سے بڑا سوچنا شروع کردیا ۔ اس نے اسپیس میں جانے کے لیے سستے راکٹ بنانے کی کمپنی قائم کی جس کا نام اسپیس ایکس رکھا گیا ۔
مسک کی اس کمپنی نے 2010 تک 2 راکٹ بھی لانچ کردیے ۔
مسک کی اس کامیابی کو دیکھ کر ناسا نے اسے ایک کنٹریکٹ دیے دیاجس کی مالیت ایک ارب ڈالر تھی۔
دنیا کے 100 امیرترین لوگوں میں 2012 میں ایلون مسک کا نام آگیا ۔
مسک اور اسپیس ایکس2012 میں تاریخ رقم کی جب کمپنی نے بغیر پائلٹ کے اپنا فالکن 9 راکٹ خلا میں روانہ کیا۔
راکٹ کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے 1,000 پاؤنڈ کے سامان کے ساتھ وہاں پر موجود خلابازوں کے لیے بھیجا گیا تھا۔
یہ تاریخ پہلی بارہوا کہ کسی نجی کمپنی کی جانب سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر خلائی جہاز بھیجا گیا تھا۔
راکٹ کی لانچ کے بارے میں، مسک نے کہا، “میں خود کو بہت خوش قسمت محسوس کرتا ہوں، ہمارے لیے یہ سپر باؤل جیتنے جیسا ہے۔”
ایلون مسک کی کامیابی کی ایک اور بڑی وجہ ان کی ٹیسلا کمپنی ہے ۔
اس نے اس کمپنی کی بنیاد 2003 میں اپنے 2 دوستوں کے ساتھ مل کر رکھی ۔
ٹیسلا کے ذریعے ایلون مسک نے 2008 میں برقی گاڑی مارکیٹ میں متعارف کروائی ۔
ایلون مسک 13 سال سے ٹیسلا کے مالک ہیں ، ٹیسلا اپنے ڈایزئن اور قیمت کی وجہ سے مشہور ہے ۔
ٹیسلا نہ صرف گاڑیوں بلکہ انرجی کو اسٹور رکھنے کا کام بھی کرتی ہے ۔
ایلون مسک نے 2006 میں اپنے کزن کی ساتھ مل کر سولر انرجی کی ترسیل کے لیے سولر سٹی کے نام سے ایک کمپنی بنائی۔
اس کمپنی کو بھی بہت ترقی ملی اور 2013 میں یہ امریکہ کی دوسری بڑی سولر کمپنی بن گئی ۔
ایلون مسک نے 2016 میں ایک اور کمپنی لانچ کی جس کا نام نیورالنک ہے اس کمپنی کا مقصد انسانی دماغ سے براہ راست ڈیٹا اکٹھا کرنا ہے ۔
ایلون مسک نے بورنگ کمپنی بھی بنائی جس کا مقصد سرنگیں کھودنے اور زیرزمین ذخائر اکٹھے کرنا ہے ۔
اس نے زیر زمین تیزرفتار ٹرانسپورٹ بھی لانچ کی جو 560 کلومیٹر کا فاصلہ صرف 35 منٹ میں طے کرئے گی ۔
یہ پرواجیکٹ 2030 تک مکمل ہوگا ۔
ایلون مسک نے 2021 میں بٹ کوائن کی شکل میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ۔
ایلون مسک کا یہ کرنا ہی تھا کہ بٹ کوائن اور کراپٹو کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوگیا ۔
ایلون مسک نے اعلان کیا کہ اس نے کچھ ہی ہفتوں میں 10 کروڑ ڈالر کا منافع کما لیا ہے ۔
ایلون مسک نے 2000 میں جسٹن ولسن سے شادی کی تھی اور ان کے چھ بچے ہیں ۔
ولسن سے متنازعہ طلاق کے بعد، مسک نے اداکارہ طللہ ریلی سے شادی کی ۔
دوسری شادی بھی ناکام ہوئی اور 2012 میں الگ ہوگئے لیکن 2013 میں ایک دوسرے سے دوبارہ شادی کی۔
بالآخر 2016 میں طلاق پر یہ شادی بھی ختم ہوگئی ۔
ایلون مسک خلا کو تسخیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے وہ اگلے سال اپنے دوستوں کے ساتھ راکٹ پر چاند کی سیر پر بھی جائے گا ۔
آنے والا وقت ایلون مسک کے ذہن میں کیا کیا آئیڈیاز لے کر آئے گا یہ تو وقت ہی بتائے گا ۔