682
ایشیاء کپ کی فیورٹ ٹیم بھارت ،
ایشیاء کپ کی فیورٹ ٹیم بھارت ،
جو ایشیاء کپ کے فائنل تک بھی رسائی حاصل نہیں کرسکی ۔
بھارت کی اس کرکٹ ٹیم پر نہ صرف بھارت میں بلکہ کرکٹ کے تمام حلقوں میں کھل کر تنقید کی گئی ۔
بھارت کے بولنگ اٹیک کو لے کر خوب تنقید کی گئی کہ صرف جسپریت بمرا کی غیرموجودگی میں بھارت کی بولنگ لائن کسی کلب لیول کی بولنگ لگی ۔
اور اختتامی اوورز میں بھوبشیور کمار کی پٹائی نے بھارت کی بولنگ لائن کا کچا چٹھا کھول دیا ۔
بھارت نے اگلے ماہ اکتوبر میں ہونے والے ٹی ۲۰ ورلڈ کپ کے لیے اپنے ۱۵ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔
ذیادہ تر انہی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو ایشیاء کپ میں موجود تھے ۔
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ
آیا بھارت کا یہ اسکواڈ ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے ؟
اس سوال کا جواب جاننے سے پہلے ہم بھارت کے ۱۵ رکنی اسکواڈ پر ایک نظر ڈالتے ہیں ۔
بھارت کی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر روہت شرما کے ہاتھ میں ہے ۔
جن کی کپتانی کو لے کر ایشیاء کپ میں بہت سے سوالات اٹھائے گئے تھے ۔
ٹاپ آرڈر میں ان کا ساتھ دیں گے .
کے ایل راہول جو اپنی خراب پرفارمنس کی وجہ سے ایشیاء کپ میں کچھ خاص متاثر نہیں کرسکے ۔
اس کے علاوہ ماسٹر بلاسٹر اور ایشیاء کپ میں ۳ سال بعد بین الاقوامی سطح پر اپنی ۷۱ ویں سینچری بنانے والے ویرات کوہلی ہیں .
جن کی فارم پر خاصے سوالات اٹھائے جارہے تھے.
مگر انہوں نے ایشیاء کپ میں ۹۲ رنز کی ایک بڑی ایوریج سے ۲۷۶ رنز بنا کر تنقید کی ساری
توپوں کا منہ بند کردیا ہے ۔
انڈین ٹاپ آرڈر بیٹنگ کا ایک ابھرتا ستارہ سوریا کمار یاردیو وہ بھی اس ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔
ٹیم میں پھر ۲ وکٹ کیپرز کا انتخاب کیا گیا ہے جو دونوں جارحانہ بلے باز بھی ہیں ۔
رشب پنٹ اور دینش کارتھک ۔
دیپک ہودا بھی سیلکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔
جو نہ صرف قابل بھروسہ بلے باز ہیں بلکہ آف اسپنر بھی ہیں ۔
اس ٹیم میں ہردیک پانڈیا کا کردار سب سے اہم ہوگا .
ان کی تابڑ توڑ بلے بازی اور ۴ اوورز کا اسپیل بھارت کو کبھی بھی میچ جتوا سکتا ہے ۔
آسڑیلیا کی فاسٹ ٹریکس وکٹس پر بھارت کا ۳ اسپنرز لے کر جانا سمجھ سے بالاتر ہے
ٹیم میں سب سے عمررسیدہ اسپنر روی ایشون ، ایکسر پٹیل اور یوسیندرا چاہل ہوں گے ۔
رویندرا جڈیجا کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے ایکسر پٹیل کو بطور آل روانڈر شامل کیا گیا ہے ۔
بھارتی ٹیم چار اسپشیلسٹ فاسٹ بولرز کے ساتھ جائے گی ۔
جن میں ان کا سب سے ذیادہ انحصار جسپریت بمرا پر ہوگا ۔
ان کے ساتھ بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ ۔
جبکہ گزشتہ سال آئی پی ایل کی نئی دریافت ہرشال پٹیل بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔
بھارت کی اس ٹیم میں ایک بار پھر محمد شامی کو شامل نہ کرنے پر سوال اٹھایا جارہا ہے ۔
ورلڈکپ میں تمام ٹیمیں اپنے فاسٹ بولنگ یونٹ پر انحصار کرئے گی ۔
جبکہ بھارت بمرا کے ساتھ اگر عمران ملک یا محمد شامی کا اضافہ کردیتا تو انڈین اسکواڈ مزید مضبوط نظر آتا ۔
Short URL: https://tinyurl.com/2n8yn9we