اگر آپ نے نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے کوئی خاص منصوبہ بندی نہیں کی تو ، ہم آپ کو ایک آئیڈیا دیتے ہیں: آپ بھی زوم ایپ پر دنیا بھر کے ہزاروں افراد کے ساتھ دبئی کے برج خلیفہ سے نئے سال کی تقریبات دیکھنے کے لئے شامل ہوسکتے ہیں۔
امارات نیوز ایجنسی کے مطابق ، برج خلیفہ کے ماسٹر ڈویلپر ، ایمار نے زوم ویڈیو مواصلات کے ساتھ اشتراک کیا ہے ، تاکہ ایک عالمی زوم ویڈیو کال میں ڈاون ٹاون دبئی سے براہ راست نئے سال کی تقریبات کا انعقاد کیا جاسکے۔
کم از کم 50،000 افراد زوم پر برج خلیفہ سے نئے سال کی تقریبات دیکھ سکیں گے۔
زوم پر یہ لائیو براڈکاسٹ پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجکر 30منٹ سے شروع ہو گی۔ جس میں شہر دبئی میں آتش بازی ، لائٹ اور لیزر شو کا ایک شاندار شاہکار دکھایا جائے گا۔
زوم کے ابے اسمتھ کا کہنا تھا کہ “ان کی کمپنی کو ایمار کے ساتھ اس طرح کے یادگار پروگرام میں حصہ لینے پر فخرہے جس میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد تب شرکت کریں گے جب ہم نئے سال میں داخل ہو رہے ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا “ہم امید اور اتحاد کے احساس کے ساتھ 2021 کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔”
شو کو ایمار کی ویب سائٹ پر بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔
زوم پر براہ راست ایونٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے آپ ابھی سے اندراج کروا سکتے ہیں۔ اندراج کے لئے یہاں کلک کریں۔