یوگا سے لیکر واک اور دوڑتک ہم آپکو بتائیں گے کہ کونسی ورزش کتنا وقت کرنے سے کتنی کیلوریز جلتی ہیں۔
چلنے اور ورزش کرنے کے لاتعداد طریقے ہیں (ہاں ، اگرچہ بہت سارے جم بند ہیں پھر بھی)۔ اکثر افراد ورزش کے مختلف طریقوں سے کیلوریز جلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ اکثر کیلوریز جلنے کے متعلق غلط اندازہ لگاتے ہیں خاص طور پر اگر آپ اس جیسے عوامل پر اندازہ لگاتے ہیں کہ آپکو کتنا پسینہ آیا یا وہ ورزش آپکو کتنی مشکل محسوس ہوئی۔
اگرچہ پسینہ اورمشکل ورزش یہ بتانے کے دو طریقے ہیں کہ کیا آپ اپنے آپ کو چیلنج کررہے ہیں ، لیکن کیلوریزجلانے کا اندازہ لگانے کا واحد صحیح طریقہ دل کی دھڑکن کی شرح کی درست نگرانی ہے جس میں آپ کے ذاتی عوامل جیسے عمر ، جنس ، وزن اور قد کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔
ورزش کے دوران کونسے عوامل کیلوریز جلانے پر اثر اندازہوتے ہیں؟
پروفیشنل فٹنس ٹرینر بروک ٹیلر نے وضاحت کی ہے کہ درج ذیل اہم عوامل بتاتے ہیں کہ آپ ورزش میں کتنی کیلوریز جلاتے ہیں
دل کی دھڑکن کی شرح : آپ کو یہ جاننا ضروری ہے کہ جب آپ ورزش کرتے ہیں تو آپ کے دل کی دھڑکن کی شرح کہاں تک جاتی ہے
آرام کی حالت میں دھڑکن کی شرح : آرام کی حالت میں دل کی نارمل شرح 60 سے 100 دھڑکن فی منٹ ہوتی ہے۔
وزن: عام طور پر ، جتنا آپ کا وزن زیادہ ہو گا ورزش کے دوران آپ اتنی زیادہ کیلوریز جلائیں گے۔
ورزش کی قسم: کارڈیو پر مبنی ورزش دیگر اقسام کی ورزش جیسے وزن اٹھانا یا یوگا سے زیادہ کیلوریز کو جلاتی ہے۔
عام ورزش کتنی کیلوریز جلاتی ہے؟
اگرچہ ہرشخص دوسروں سے مختلف ہے ، تاہم اس بات کے بارے میں عمومی اندازہ لگایا جاتا سکتا کہ جب آپ ورزش کرتے ہیں تو آپ کتنی کیلوریز جلاتے ہیں۔ امریکی کونسل برائے ورزش (ACE) کیلکولیٹر کی بنیاد پر نیچے دیئے گئے تخمینے کا حساب ایک ایسے شخص پر مشتمل ہے جس کا وزن 130 پاؤنڈ ہے۔ آپ اس کیلکولیٹر کو قریبی تخمینہ لگانے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں کہ کون سی سرگرمی کے دوران آپ کتنی کیلوریز جلائیں گے۔
دوڑ / جوگنگ
تیس منٹ 206 کیلوریز
پیدل سفر
تیس منٹ 176 کیلوریز
بائیک / سائیکلنگ 5.5 میل فی گھنٹہ
تیس منٹ 117 کیلوریز
تیز رفتارسے رسی پھلانگنا
دس منٹ 115 کیلوریز
معتدل رفتار میں واک
تیس منٹ 97 کیلوریز
ویٹ لفٹنگ
تیس منٹ 88 کیلوریز
یوگا
تیس منٹ 30 کیلوریز