کونکورڈیا تک پہنچنے کا کوئی آسان طریقہ نہیں ہے۔ یہ دنیا کے ان چند مقامات میں شامل ہے جہاں آپ پہاڑوں کےدرمیان میں ہی دفن ہو سکتے ہیں۔
کے ٹو قراقرم کا تاج ہے۔28251 فٹ کی بلندی کے ساتھ یہ دنیا کا دوسرا بلند ترین پہاڑ ہے اور 16896 فٹ کی بلندی پرموجود اس کے بیس کیمپ کے لئے سفر دنیا کی دلچسپ ترین سیروں میں سے ایک ہے۔ کونکورڈیا زمین کے ان چند مقامات میں سے ایک ہے جہاں ایک ہی جگہ سے چار 8،000 میٹربلند چوٹیوں کو دیکھنا ممکن ہے یعنی کے ٹو ، براڈ چوٹی ، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو۔

Google Images
کے ٹو کے بیس کیمپ کونکورڈیا تک پہنچنے کا راستہ کافی دشوار گزار ہے. یہاں پہنچنے کے لیے آپ کو گلگت بلتستان میں 10 دن کے سفر میں بالتورو، گڈون آسٹن اور وینیہ نامی گلیشیئرز عبور کرنا ہوں گے۔ اس کے بعد آپ دنیا کے دوسرے سب سے بڑے پہاڑ کے ٹو کے دامن میں پہنچ جائیں گے۔

Google Images
گیلن رویل نامی فوٹو گرافر نے اس جگہ کو ’پہاڑی خداؤں کے تخت‘ کا نام دیا ہے۔ کونکورڈیا کی اس قدر خوبصورتی کا راز اس کے دور دراز ہونے میں ہے۔ یہ نام اسے یورپی سیاحوں سے ملا جنھیں یہ جگہ یورپ کے ایک مشہور پہاڑی سلسلے ایلپ سے ملتی جلتی لگی۔