پاکستان میں کیے گئے سروے مِیں 72 فیصد افراد اس بات پر متفق ہیں کہ کوویڈ19 نے انہیں آن لائن خریداری کے بارے میں زیادہ مثبت بنا دیا ہے۔
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے ایک حالیہ عالمی سروے کے بعد جاری اپنی تازہ ترین رپورٹ میں فیوچر منی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ وبائی بیماری نےہماری خریداری کے انداز میں بنیادی تبدیلیاں پیدا کردی ہیں ، جس کی وجہ سے دنیا بھر کے صارفین وبائی امراض کے دوران نقد اور ذاتی خریداری سے آن لائن شاپنگ میں تبدیل ہوگئے ہیں۔
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی ریٹیل بینکنگ اور ویلتھ مینجمنٹ کے سی ای او بین ہنگ کا کہناہے کہ وبائی مرض نے اتنی جلد ایسی تبدیلیاں پیدا کر دی ہیں جنہیں بصورت دیگر کئی سال لگ جاتے۔ بہت سے لوگ اب جوش و خروش سے اپنے پیسوں کا نظم و نسق کرنے کے نئے ڈیجیٹل طریقوں کو اپنارہے ہیں ، اور ایسا کرنے میں زیادہ آسانی اور سہولت تلاش کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کیے گئے سروے مِیں 72 فیصد افراد اس بات پر متفق ہیں کہ کوویڈ19 نے انہیں آن لائن خریداری کے بارے میں زیادہ مثبت بنا دیا ہے۔
پاکستان میں وبائی مرض سے قبل ، 76فیصد لوگ ذاتی طور پر خریداری کرنے کو ترجیح دیتے اور صرف 24فیصد آن لائن خریداری کرتے تھے لیکن اس رجحان میں تبدیلی آئی ہے اور اب ایک تہائی سے زیادہ افراد37 فیصد آن لائن ادائیگی کو ترجیح دیتے ہیں ، جس میں 13فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔