چکن بروسٹ ہر دن اور ہر دعوت کے لئے آسان اور مزیدار ڈش ہے ، بروسٹڈ چکن آپ کسی بھی وقت کھا سکتے ہیں۔ اگلی بار جب آپ چکن بروسٹ بنائیں تو ، یہ حیرت انگیزترکیب ضرور آزمائیں۔
اجزاء
چکن 1 کلو (بڑے ٹکڑے کروا لیں)
نمک حسب ذائقہ
سیاہ مرچ (کٹی ہوئی) 1 چائے کا چمچہ
لہسن کا پاوٴڈر 1 چائے کا چمچہ
مسٹرڈ پاوٴڈر 1 چائے کا چمچہ
انڈے 2 عدد پھینٹے ہوئے
میدہ حسب ضرورت
بریڈ کرمبز حسب ضرورت
کوکنگ آئل فرائی کرنے کے لئے
بنانے کا طریقہ
گوشت پر نمک‘کُٹی ہوئی سیاہ مرچیں‘لہسن پاوٴڈر اور مسٹرڈ پاوٴڈر لگا کر میرینیٹ کر دیں۔ اور کچھ دیر کے لیے رکھ دیں
میرینیٹ کیے ہوئے گوشت پر میدہ لگائیں۔
اب اسے انڈے میں ڈبویں اور آخر میں بریڈ کرمبز لگائیں۔
ایک بار پھر سےانڈے میں ڈپ کرکےبریڈ کرمبز لگائیں۔
اب اسے تھوڑی دیر کے لیےفریج میں رکھ دیں۔
کڑاہی میں آئل گرم کریں۔
اس گوشت کو فرائی کریں گولڈن رنگت آنے پر تیل سے نکال لیں۔
مزیدار کرسپی چکن بروسٹ تیار ہے۔