لندن: فٹبال کے مشہور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بن گئے۔
کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے سعودی عرب کے النصر میں جانے کے بعد اپنی سالانہ کھیلنے کی تنخواہ تقریباً دوگنی کردی ہے۔ یہ انکشاف بین الاقوامی میگزین فوربز نے سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں کیا ہے۔
رونالڈو نے گزشتہ سال مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کے بعد 2025 تک معاہدے کے تحت سعودی فٹبال کلب میں شمولیت اختیار کی ہے۔
فوربز کے مطابق، کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ 12 مہینوں میں 136 ملین ڈالر کمائے۔
فوربز کے مطابق، اس کی سالانہ کھیل کی آمدنی اندازاً 75 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
پرتگالی فٹ بال اسٹار 2017 کے بعد پہلی بار دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی کلب کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو کا معاہدہ 200 ملین یورو (219.98 ملین ڈالر) سے زیادہ ہے۔
اس کے علاوہ فوربز کی فہرست میں ارجنٹائن کے فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی 130 ملین ڈالر کی آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے جب کہ فرانس کے نوجوان فٹبالر کائلان ایمباپے 120 ملین ڈالر کمانے میں کامیاب رہے اور فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔