1.2K
انگلینڈ کے بلے باز ڈیوڈ ملن نے ہفتے کے روز ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچوں کے ایک ہزار تیز ترین رنز بنائے اور اس کے ساتھ انہوں نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا۔
انگلینڈ کے بیٹسمین نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا ، جب ان کی ٹیم نے 225 رنز کا تعاقب کیا۔
ڈیوڈ ملن 24 اننگز میں ایک ہزار رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ، جبکہ بابراعظم نے یہ ریکارڈ 2018 میں 26 اننگز میں 1000 رنز پورا کر کے قائم کیا تھا۔
ہندوستان کے کپتان ویرات کوہلی ، جو بابر اعظم سے بالکل پیچھے ہیں ، نے 27 اننگز میں ہدف حاصل کیا تھا ، جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم کے ایرون فنچ اور ہندوستان کے کننور لوکیش راہل نے 29 اننگز میں 1000اسکور مکمل کیا تھا۔
Short URL: https://tinyurl.com/yfdcqs2k