چینی حکام نے سرکاری سطح پر کام کرنے والی دوا ساز کمپنی سا ئنوفارم کے ذریعہ تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کے عام استعمال کے لئے مشروط منظوری دے دی ہے۔
بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں سرکاری ٹاسک فورس نے اعلان کیا کہ یہ ویکسین عالمی ادارہ صحت کے معیار پر پورا اترتی ہے اور اس سے چین میں موثرامیونٹی قائم کرنے میں مدد ملے گی۔
صحت کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ پہلے کمزور گروپوں کو عام آبادی پر ترجیح دی جائے گی۔ اہم گروپس کو پہلے ہی ہنگامی منظوری کے تحت ویکسین لگائی جا رہی ہے ، جس میں سائنوفارم ویکسین وصول کرنے والے تقریبا ایک ملین افراد بھی شامل ہیں۔
چین کے وسطی شہر ووہان میں دسمبر 2019 میں یہ وبائی مرض سامنے آئی تھی۔
اس کے بعد سے یہ دنیا بھر میں پھیل گیا ہے ، لیکن چین اینٹی وائرس کے سخت اقدامات کے ذریعہ انفیکشن کی شرح کو انتہائی کم سطح پر لانے میں کامیاب ہے