یخنی کے لیے اجزاء
چکن بریسٹ 2 عدد
پانی 5 کپ
کالی مرچ 6 عدد
تیز پات 1 عدد
نمک حسب ذائقہ
لہسن کے جوئے 4عدد
سوپ کے لیے اجزاء
چکن بریسٹ 2 عدد
بند گوبھی لمبی باریک کٹی ہوئی 1 عدد
گاجر باریک کٹی ہوئی 1عدد
شملہ مرچ باریک کٹی ہوئی 2 عدد
ہری پیاز پتوں سمیت باریک کٹی ہوئی 1پیالی
سویا سوس 2 کھانے کے چمچ
سفید سرکہ 2 کھانے کے چمچ
چلی سوس 1 کھانے کے چمچ
چائینیز نمک 1 چائے کا چمچ
سفید مرچ پسی ہوئی 1 چائے کا چمچ
کارن فلور 2 کھانے کے چمچ
چینی آدھا چائے کا چمچ
تل کا تیل چند قطرے
انڈے 2 عدد
کوکنگ آئل 2 کھانے کے چمچ
بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے تیار شدہ یخنی کوچھان کر ایک دیگچی میں نکال لیں
چکن بریسٹ کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر یخنی میں ڈال لیں
پھر سویا سوس ، سفید سرکہ ، چائنیزنمک ، سفید مرچ ، چینی اور نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ تک پکائیں
پھر گاجر ، گوبھی اور شملہ مرچ شامل کر لیں
اب چلی سوس ڈال کر 5 منٹ تک مزید پکائیں
پھر تھوڑا سا کارن فلور پانی میں حل کر کے اس میں شامل کریں
چمچ ہلاتے رہیں جب سوپ گا ڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں
ہلکے سے پھینٹ کر انڈے اس میں شامل کریں اور چمچ برابر ہلاتے جائیں
جب انڈے کے سفید سفید ٹکڑے بن جائیں تو دوبارہ چولہے پر رکھ دیں
اب ہری پیاز کے پتے اور تل کا تیل شامل کر کے اتار لیں
مزیدارچکن ہاٹ اینڈ سار سوپ تیار ہے
گرم گرم پیش کریں۔